دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

ادب سے کھڑے رہو۔اس کااقرارکرناکہ فسق وفجورکرتاتھا اوراس کاعذر بیان کرناکہ اخفاء ولایت کے لئے تھا،عذربدترازگناہ ہے۔حضرات ملامتیہ قدست اسرارہم کی ریس کرتاہے،وہ کبھی مستحب بھی ترك نہیں کرتے معاذاﷲ فسق وفجورکیامعنی   ؎

اوگمان بردہ کہ من کردم چو                        اوفرق راکہ بیندآں استیزہ جو

(اس نے گمان کیاکہ میں نے بھی اس کی مثل کیا،وہ جنگجوفرق کو کب دیکھتاہے۔ت)

شیطان کے دھوکے اس سے بہت زیادہ سخت ہوتے ہیں،حضرت سیدی ابوالحسن جوسقی خلیفہ حضرت سیدی علی بن ہیتی فیض یافتہ بارگاہ سرکارغوثیت رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے اپنے ایك مریدکواعتکاف میں بٹھایاایك شب حجرہ سے زارزاررونے کی آواز آئی،دروازہ پرتشریف لے گئے،حال پوچھا،عرض کی شب قدرمیرے پیش نظرہے آفاق نورسے روشن ہیں درودیوار حجرو شجرسجدے میں گرے ہیں میں سجدہ کرناچاہتاہوں سینے میں ایك لوہے کی سلاخ ہے کہ جھکنے نہیں دیتی اس پرروتاہوں۔ فرمایا:اے فرزند! یہ لوہے کی سلاخ وہ سِرہے جومیں نے تیرے سینے میں القاکیاہے وہ تجھے جھکنے نہیں دیتا یہ شب قدرنہیں شیطان کاشعبدہ ہے۔یہ فرماکردونوں دست مبارك پھیلائے اورآہستہ آہستہ انہیں قریب لاتے گئے جتناہاتھ سمٹتے وہ نورتاریکی سے مبدل ہوتاتھا جب دونوں ہاتھ مل گئے واویلااورفریاد کی آوازآئی۔فرمایا:اب تومیرے مریدوں کواغوانہ کرے گا۔یہ فرماکر چھوڑدیا۔وہ جھوٹاکرشمہ سب باطل ہوگیا۔اس کے دھوکے اس سے بھی سخت ہیں،والعیاذباﷲ تعالٰی۔اوراس کاوہ کلمہ کہ "اب کسی بندہ کی طرف رجوع میرے لئے ناجائزہے"اگراپنے ظاہرعموم پررکھاجائے توصریح کلمہ کفرہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بھی بندے ہیں اوران سے کسی وقت بے نیازی کسی نبی مرسل کوبھی نہیں ہوسکتی نہ کہ این وآن۔

والعیاذباﷲ تعالٰی من وساوس الشیطان ولاحول ولا قوۃ الاباﷲ العلی العظیمo واﷲ تعالٰی اعلم۔

شیطان کے وسوسوں سے اﷲ تعالٰی کی پناہ،بلندی وعظمت والے معبود کی توفیق کے بغیرکوئی طاقت وقوت نہیں،اوراﷲ تعالٰی خوب جانتاہے۔(ت)

مسئلہ ۳۱۴:             ازمدرسہ منظراسلام بریلی مسئولہ مولوی عبداﷲ بہاری                               ۳شوال ۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدخاندان قادریہ میں ایك بزرگ سے بیعت ہوا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن