30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرماتے ہیں:
|
لولاالاسناد لقال فی الدین من شاء ماشاء۔[1] |
اگراسناد نہ ہوتا توجس کاجودل چاہتادین میں کہہ دیتا۔(ت) |
شجرہ خوانی سے متعدد فوائد ہیں:اوّل رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تك اپنے اتصال کی سند کاحفظ۔
دوم صالحین کاذکرکہ موجب نزول رحمت ہے۔
سوم نام بنام اپنے آقایان نعمت کو ایصال ثواب کہ ان کی بارگاہ سے موجب نظرعنایت ہے۔
چہارم جب یہ اوقات سلامت میں ان کانام لیوارہے گا وہ اوقات مصیبت میں اس کے دستگیرہوں گے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
تعرّف الی اﷲ فی الرخاء یعرفك فی الشدۃ۔رواہ ابو القاسم [2] بن بشران فی امالیہ عن ابی ھریرۃ وغیرہ عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنھم بسند حسن۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
توخوشحالی میں اﷲ تعالٰی کوپہچان وہ مصیبت میں تجھ پر نظرکرم فرمائے گا۔اس کو ابوالقاسم بن بشران نے امالی میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اوراسی کے غیرنے حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے سندحسن کے ساتھ روایت کیا۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۳۱۳: ازآنولہ محلہ کٹرہ پختہ کوچہ بنگلہ ضلع بریلی مسئولہ عبدالصمد ۲۰رمضان ۱۳۳۹ھ
علمائے شریعت وہادیان طریقت کیافرماتے ہیں اس مسئلہ میں کہ زیدکی مختلف حالتیں ہوئیں،کبھی فسق وفجورکی طرف مائل رہتاتھا اورکبھی عبادت الٰہی میں مستغرق ہوجاتاتھا،آخرمیں وہ کئی پیروں سے بیعت ہوکرمختلف قسم کی ریاضتیں اوربہت سی عبادتیں کیں اورچلّے کئے،اب وہ ولایت کامدعی ہے اورکہتاہے میں قطب ارشاد ہوں،اب وہ فسق وفجورکی طرف مائل ہونے کی یہ وجہ بتاتاہے کہ پہلے میں اس لئے کرتاتھاکہ لوگ مجھ پربدگمان رہیں اورمیری ولایت ظاہرنہ ہو اوراب چونکہ خدائے تعالٰی نے حکم دیاہے اس لئے اپنی ولایت ظاہرکرتاہوں۔اورلوگوں سے بیعت بھی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع