30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ۳۱۱: ازمدرسہ منظرالاسلام بریلی مسئولہ محمدثناء اﷲ طالب علم ۲۸جمادی الآخر۱۳۳۹ھ
کیافرماتے علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدعلم دین حاصل کررہاہے اس کاارادہ یہ ہے کہ جب میں فارغ التحصیل ہوجاؤں گا تومیں جہاں جہاں بزرگ لوگ ہیں وہاں جاکر ان سے ملاقات کروں گا اور جس سے دل گواہی دے گا اس ہی سے مریدہوجاؤں گا۔علم کے حاصل کرنے کے زمانہ میں چندلوگ اہل وطن اورغیروطن ایك بزرگ کے مریدہوئے اورزیدسے بھی اصرارکیا کہ تم بھی مریدہوجاؤ،بعداصرار کے زیدبھی مریدہوگیا،آیا شرعًا مریدہوایانہیں؟
الجواب:
اگران کے اصرار کے بعد اس کے دل میں عقیدت آگئی اوربالقصدمریدہوا مریدہوگیا،اورصرف ان کے اصرار کے سبب بے دلی سے بیعت کی مریدنہ ہواکہ ارادت قلب سے ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۳۱۲: ازلاہور مسجدبیگم شاہی ٹولی مولوی احمددین صاحب ۹رجب ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدکہتاہے چجرہ خوانی دام تزویرہے اوراس پر بہارستان مولاناجامی سے یہ عبارت نقل کرتاہے:
|
ازحضرت سیدبہاؤالدین صاحب نقشبندرحمۃ اﷲ علیہ پرسید ندکہ حضرت شجرہ شماچیست،فرمودند کہ کسے ازشجرہ خوانی بجائے نرسد،پس خدائے عزوجل رابیگانگی می شناسیم وبہمہ انبیاء واولیاء ایمان آریم ومقیدسلسلہ نیستیم۔ |
حضرت سیدبہاؤالدین نقشبند علیہ الرحمہ سے لوگوں نے پوچھاکہ اے حضرت ! آپ کاشجرہ کیاہے؟ فرمایا شجرہ پڑھنے سے کوئی کسی مقام تك نہیں پہنچا،پس ہم اﷲ عزوجل کو وحدہ لاشریك مانتے ہیں اورتمام انبیاء اولیاء پر ایمان لاتے ہیں کسی سلسلہ کے مقیّدنہیں ہیں۔(ت) |
یہ قول صحیح ہے یاغلط؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجردئیے جاؤگے۔ت)
الجواب:
یہ قول محض باطل ہے اوراس میں ہزارہااولیائے کرام پرحملہ ہے اوربہارستان سے جوعبارت نقل کی،ساختہ ہے،اس میں شجرہ خوانی یاشجرہ کالفظ کہیں نہیں اور"پس خدائے عزوجل"سے اخیرتك ساری عبارت اپنی طرف سے بڑھائی ہوئی ہے بہارستان میں نہیں۔شجرہ حضورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تك بندے کے اتصال کی سندہے جس طرح حدیث کی اسنادیں،امام عبداﷲ بن مبارك رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ کہ اولیاء وعلماء ومحدثین وفقہاء سب کے امام ہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع