30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
انہوں نے نہ کہے بلکہ ان سے کہلوائے گئے،اوراس کاکہناکہ مریدوں کے لئے میری بیوی امہات المومنین ہیں اگرچہ سخت معیوب وناشائستہ ہے مگرنہ اس قابل کہ چاروں شرطیں ہوتے ہوئے اس کی بیعت فسخ کی جائے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۳۰۹: ازشہرمحلہ سوداگراں مسئولہ احسان علی طالب علم مدرسہ منظرالاسلام ۱۸صفر۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ عورت بغیراجازت شوہرکے مریدہوسکتی ہے یانہیں؟ اگربغیراجازت ہوگئی تو کیاحکم ہے؟
الجواب:
ہوسکتی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۳۱۰: ازکھنڈیا ضلع ریاست رامپور مسئولہ عزیزاحمد ۲جمادی الاولٰی ۱۳۳۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ چندلوگ سنبھل مکن پورکے اس طرح بیعت کرتے ہیں کہ پیالہ پلاتے ہیں اوربندگان خدا کوکسی قسم کی تعلیم نہیں کرتے یہی لوگ موضع کھنڈیاعلاقہ ریاست رامپورمیں جمع ہوئے اوربیان کیاکہ طریقہ بیعت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یہی ہے۔ایك صاحب خاندان قادریہ کے وہاں موجودتھے انہوں نے کہاکہ چارطریق سے بیعت شرعًا جائزہے ایك بذریعہ خواب کے دوسرے قبرسے تیسرے پیالہ پلاکرچوتھے اس شخص سے جوصاحب اجازت نہ ہو۔ان دونوں بیانوں میں کون ساصحیح ہے؟بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجردئیے جاؤگے۔ت)
الجواب:
اس شخص نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پرافتراء کیاکہ حضورکاطریقہ بیعت پیالہ پلاناتھا حاش ﷲ بلکہ ہاتھ پرہاتھ مارنا،اوریہی طریقہ آج تك مشائخ میں ہے پیالہ پلانا بھنگڑوں بیقیدوں کے یہاں ہے،اﷲ عزوجل فرماتاہے:
|
" اِنَّ الَّذِیۡنَ یُبَایِعُوۡنَکَ اِنَّمَا یُبَایِعُوۡنَ اللہَ ؕ یَدُ اللہِ فَوْقَ اَیۡدِیۡہِمْ ۚ" [1]۔ |
اے نبی ! یہ جوتم سے بیعت کررہے ہیں یہ تو اﷲ سے بیعت کرتے ہیں یہ تمہارا ہاتھ ان کے ہاتھوں پرنہیں اﷲ کادست قدرت ان کے ہاتھوں پرہے۔ |
معلوم ہواکہ طریقہ بیعت ہاتھ پرہاتھ رکھناتھانہ کہ پیالہ پلاناتھا۔واﷲ تعالٰی اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع