دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

آج ایك مرید کومقبول بنایا کل دوسرے کومردودکیا،یہ سب باتیں توظاہرہیں،علاوہ اس کے ایسے حالات ہیں جن کااظہار کرنا زبان گوارانہیں کرتی۔یہ خاکسار عجیب پریشانی میں ہے۔خداکے واسطے رسول کے واسطے اوراپنے طریقت کے بزرگوں کے واسطے مجھے کوئی راہ نجات کی بتائیں،یہ کہ ایسی حالت میں کسی دوسرے صاحب شریعت وطریقت کے ہاتھ پربیعت کرسکتاہوں یا نہیں؟ اورایسے شخص کی بیعت فسخ ہے یانہیں؟

الجواب:

پِیرمیں چارشرطیں لازم ہیں:

اول: سنی صحیح العقیدہ مطابق عقائد علماء حرمین شریفین ہو۔

دوسرے: اتناعلم رکھتاہو کہ اپنی ضرورت کے مسائل کتاب سے خود نکال سکے۔

تیسرے: فاسق معلن نہ ہو۔

چوتھے: اس کاسلسلہ نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تك متصل ہو۔

جس میں یہ چاروں شرطیں جمع ہیں اس کے ہاتھ پربیعت جائزہے اورایسے پیرکے افعال واقوال پراعتراض سخت حرام اورموجب محرومی برکات دارین ہے،اس کی جوبات اپنے ذہن میں خلاف معلوم ہو واجب ہے کہ اچھی تاویل کرے اورتاویل میں سمجھ نہ آئے تویہ سمجھے کہ اس کاکوئی عمدہ منشاہوگا جومیری سمجھ میں نہ آیا،اب آپ اپنے پیرکودیکھئے ان چارشرطوں میں سے اگرکسی شرط کی کمی ہے توبیعت ناجائزہوئی،آپ کوچاہئے کہ کسی پیرجامع شرائط پربیعت کریں،کمی شرط کی ایك صورت یہ ہے کہ وہ اس کی منکوحہ باریك کپڑے پہنے جن سے بدن یابال چمکتے ہوں،یابالوں یاگلے یاکلائی یاپنڈلی کاکوئی حصہ ظاہرہو یاکپڑے اتنے چست ہوں کہ بدن کی ہیأت بتاتے ہوں اوروہ یوں علانیہ مجمع مرداں میں آتی ہے اور شوہر جائزرکھے تو دیّوث فاسق معلن ہے قابل پیری نہیں،اوراگرایسانہیں اورچاروں شرطیں جمع ہیں تواس پراعتراض جائزنہیں اوراس کی بیعت سے روگردانی منع ہے، وہ قسم جواس نے کھائی اس میں تاویل یہ سمجھے کہ ہم نے خود کسی سے کچھ نہ کہا بلکہ ہم سے کہلوایاگیا اس طرح حضرت سیدتنا کلثوم بنت حضرت خاتون جنت رضی اﷲ تعالٰی عنہما نے اپنے شوہرسیدناعمرفاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے جنازے پرجو فضائل ان کے بیان کئے ان کے والد امیرالمومنین علی کرم اﷲتعالٰی وجہہ الکریم نے فرمایا:واﷲ ماقالت ولکن قولت[1]خدا کی قسم یہ


 

 



[1] تاریخ الامم والملوك للطبری من ندب عمرورثاہ رضی اﷲ عنہ دارالقلم بیروت ۵/ ۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن