30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زیدبوجہ ترك جماعت فاسق فاجرمردودالشہادۃ مستوجب عذا ب نارہے۔زیدبلاوجہ شرعی اپنے باطل خیال کے باعث مسلمان سے ترك سلام وکلام کرکے دوسرے جرم کامرتکب ہوااورجبکہ امام اس کااستادبھی ہے توعاق بھی ہوا،اوراس پر ان حرکات شنیعہ سے توبہ فرض ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۰۸: ازضلع چاندہ ممالك متوسط نزول سرورآفس مسئولہ رحیم بخش خاں محمد شہزادخاں ۲۳محرم ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کمترین ایك مولوی وحیدصاحب نامی کے ہاتھ پربیعت ہواتھا دس بارہ برس تك برابرخدمت کرتارہا جہاں تك ہوسکتااپنی برادری کے لوگوں کوبھی آپ کی بیعت میں داخل کرایا،جب مولوی صاحب کارسوخ ہماری برادری میں اچھی طرح اثرپذیرہوگیاتو مولوی صاحب لگے ہماری برائی کرنے،جب مجھے اس کی خبرہوئی توحاضرخدمت ہوکرعرض کیاکہ خاکسارخادم قدیم سے کچھ قصورہواہے توحضورمجھ کوسزادیتے عام لوگوں میں بلاسبب رسواکرناکیامصلحت ہے،اس پرجھوٹی قسم کھاگئے کہ ہم نے کچھ کسی سے نہ کہا،اتفاق سے وہ لوگ بھی موجودتھے اس وقت مولوی صاحب بہت نادم ہوئے،میں خاموش ہوگیا،وقت گذشت کیا،کیونکہ ہرطرح سے اپنی برائی ہوتی تھی اگرچہ مولوی صاحب کی ہی غلطی کیوں نہ ہو۔
دوسرے آپ نے ایك شادی بھی اس بستی کی ایك ایسی عورت سے کرلی جومریدبھی نہیں اورجس کاشوہرمفقودالخبرہو گیا ہے، اس سے تمام بستی کے لوگ بدگمان وبدعقیدہ ہوگئے یہاں تك کہ نمازبھی ان کے پیچھے نہ پڑھتے تھے،تابعدارنے اپناپیربنالیاتھا، اس لئے بہت ہی کوشش وبستی کے لوگوں کی خوشامد کرکے فساد کورفع دفع کرایا مگرچندروزکے بعد آپ نے اپنی منکوحہ صاحب کوعلانیہ مسجدمیں بلاپردہ آنے پرکچھ روك ٹوك نہ کیا یہاں تك کہ مسجد کے پابندنمازی لوگوں نے بھی کہامگرجواب یہ ملاکہ لونڈی ہے کوئی مضائقہ نہیں ہے۔لوگوں نے کہا ہماری پٹھان برادری کی لڑکی ہے لونڈی کیسے ہوسکتی ہے۔غرضیکہ بہت شر پیداہوگیا۔نہ بی بی صاحبہ پردہ میں رہتی ہیں نہ مولوی صاحب تنبیہ کرسکتے ہیں۔ایسی حالت میں تین بچے بھی ہوگئے مگر حالت ہنوز روزاول ہے اب یہ ہوگیاہے کہ نئے نئے لُچّے لفنگے روزمریدہوتے ہیں۔غریب پابندصوم وصلاۃ کے قدیم خدمت گزار مردودعلانیہ بنائے جاتے ہیں۔مولوی صاحب کہتے ہیں کہ ہمارامردودکیاہوا خداورسول اورپیروں کامردودہے ہماری بی بی امہات المومنین ہیں مریدوں کے لئے۔ہرروزنئے نئے جھگڑے فساد برپاہوتے رہتے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع