دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

الجواب:

بیعت بیشك سنت محبوبہ ہے،امام اجل شیخ الشیوخ شہاب الحق والدین عمررضی اﷲ تعالٰی عنہ کی عوارف شریف سے شاہ ولی اﷲ دہلوی کی قول الجمیل تك اس کی تصریح اورائمہ واکابر کااس پرعمل ہے،اور رب العزت عزوجل فرماتاہے:

" اِنَّ الَّذِیۡنَ یُبَایِعُوۡنَکَ اِنَّمَا یُبَایِعُوۡنَ اللہَ ؕ"[1]

بیشك وہ جوتمہاری بیعت کرتے ہیں وہ تواﷲ ہی کی بیعت کرتے ہیں۔(ت)

اورفرماتاہے:

" یَدُ اللہِ فَوْقَ اَیۡدِیۡہِمْ ۚ"[2]

ان کے ہاتھوں پراﷲ کاہاتھ ہے۔(ت)

اورفرماتاہے:

" لَقَدْ رَضِیَ اللہُ عَنِ الْمُؤْمِنِیۡنَ اِذْ یُبَایِعُوۡنَکَ تَحْتَ الشَّجَرَۃِ"[3]

بے شك اﷲ تعالٰی راضی ہواایمان والوں سے جب وہ اس پیڑکے نیچے تمہاری بیعت کرتے تھے۔(ت)

اوربیعت کوخاص بجہادسمجھنا جہالت ہے،اﷲ عزوجل فرماتاہے:

" یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ اِذَا جَآءَکَ الْمُؤْمِنٰتُ یُبَایِعْنَکَ عَلٰۤی اَنۡ لَّا یُشْرِکْنَ بِاللہِ شَیْـًٔا وَّ لَا یَسْرِقْنَ وَلَا یَزْنِیۡنَ وَ لَا یَقْتُلْنَ اَوْلٰدَہُنَّ وَ لَا یَاۡتِیۡنَ بِبُہۡتٰنٍ یَّفْتَرِیۡنَہٗ بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِنَّ وَ اَرْجُلِہِنَّ وَ لَا یَعْصِیۡنَکَ فِیۡ مَعْرُوۡفٍ فَبَایِعْہُنَّ وَ اسْتَغْفِرْ لَہُنَّ اللہَ ؕ اِنَّ اللہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۲﴾"[4]

اے نبی! جب تمہارے حضورمسلمان عورتیں حاضرہوں اس پربیعت کرنے کو اﷲ کاکچھ شریك نہ ٹھہرائیں گی اورنہ چوری کریں گی اورنہ بدکاری اورنہ اپنی اولاد کوقتل کریں گی اورنہ وہ بہتان لائیں گی جسے اپنے ہاتھوں اورپاؤں کے درمیان یعنی موضع ولادت میں اٹھائیں اورکسی نیك بات میں تمہاری نا فرمانی نہیں کریں گی توان سے بیعت لو اوراﷲ سے ان کی مغفرت چاہوبیشك اﷲ بخشنے والامہربان ہے۔(ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۴۸/ ۱۰

[2] القرآن الکریم ۴۸/ ۱۰

[3] القرآن الکریم ۴۸/ ۱۸ 

[4] القرآن الکریم ۶۰ /۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن