30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۴)ایك مختصردرودشریف ایساتحریرفرمائیے اور اس کی اجازت دیجئے کہ جوغیرمنقوط ہویعنی جس میں کسی حرف پرنقطہ نہ ہو۔
الجواب:
(۱)بذریعہ خط بیعت ہوسکتی ہے۔
(۲)بذریعہ قاصدیاخط مریدہوسکتاہے۔
(۳)وظیفہ کے لئے پوراکلمہ طیبہ مناسب ترہے مگراس کے ساتھ درودشریف لاناضرورہے یعنی یوں ورِدکرے لاالٰہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور صرف جز ثانی مع درودکابھی وردکرسکتاہے مگرمبتدی یاطالب کہ محتاج تصفیہ ہے اسے صرف جزء اول کاذکروشغل بتاتے ہیں کہ اس میں حرارت ہے اوردوسراجز کریم ٹھنڈالطیف اورتزکیہ گرمی پہنچانے کامحتاج،ہاں جب جز اول سے حرارت حد سے متجاوز ہوتوتعدیل کے لئے بتاتے ہیں کہ مثلًا ہرسوبار لاالٰہ الا اﷲ کے بعد ایك بار محمدرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کہہ لے کہ تسکین پائے۔
(۴)اس کی حاجت کیاہے،وہ صیغہ مثلًا یہ ہوسکتاہے اللّٰھم صلّ وسلّم لرسولك محمد واٰلہٖ،اس میں لام بمعنی علٰی ہے آپ اس کاورد کریں اجازت ہے۔
مسئلہ ۳۰۵ تا ۳۰۷: ازعلی گڑھ محلہ دویکاپڑاؤ مرسلہ محمدنصیرالدین صاحب مورخہ ۲۲ذوالحجہ ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ:
(۱)زیدکہتاہے کہ بیعت کرنایعنی جوآج کل عرف میں پیری مریدی سے مشہورہے سنت نہیں ہے کیونکہ حدیث شریف میں اس کا ثبوت نہیں ہے۔اورعمروکہتاہے کہ سنت ہے۔
(۲)زیدمذکور باوجود مسجدمیں بروقت جماعت حاضرہونے کے بلاوجہ شرعی جماعت سے علیحدہ نماز پڑھتاہے محض اسی بنیادپرکہ مسئلہ اول میں عمرو کے ساتھ اتفاق نہیں ورنہ کوئی وجہ نہیں۔
(۳)زیدمذکور اپنے پیش امام سے جوکہ استادبھی ہیں سلام وکلام سے پرہیزکرتاہے اوربجائے احسان ماننے کے غیروں سے کہتا ہے وہ کیاجانے ہم سے مقابلہ کرالو،اس کی وجہ بھی مذکورہے ان سب صورتوں میں شرعًا کیاحکم ہے؟ بیّنوابحوالۃ الکتاب و توجرواعنداﷲ بحرالثواب(بحوالہ کتاب بیان فرمائیے اﷲ تعالٰی کے بحرثواب سے اجردئیے جاؤگے۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع