دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

الجواب:

یہ تمام حقوق صحیح ہیں،ان میں بعض قرآن عظیم اوربعض احادیث شریفہ اوربعض کلمات علماء اوربعض ارشادات اولیاء سے ثابت ہیں اور اس پرخود واضح ہیں جومعنی بیعت سمجھاہواہے،اکابرنے اس سے بھی زیادہ آداب لکھے ہیں،اتنوں پرعمل نہ کریں گے مگربڑی توفیق والے،اورنمبر۱۷سے شیطانی خواب پریشان مہمل مستثنٰی ہے کہ اسے بیان کرنے کوحدیث میں منع فرمایا ہے۔اورنمبر ۲۲عوام مریدین کے لئے ہے جن کو بارگاہ شیخ میں بھی منصب عرض معروض دیگران حاصل نہ ہوایسوں سے اگر کوئی عرض سلام کے لئے کہے عذرکردے کہ میں حضورشیخ میں دوسرے کی بات عرض کرنے کے ابھی قابل نہیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۹۹ و ۳۰۰: ازشہرکہنہ بریلی قاضی ٹولہ مرسلہ حکیم حاجی سیدمحمدنوراﷲ شاہ اشرفی الجیلانی کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ:

(۱)بیعت ہونے میں والدین یاشوہر وغیرہ کی اجازت شرط ہے یانہیں؟

(۲)اپنامرشد انتقال کرگیاہو یاموجودہو مگربوجوہات معقولہ واقعہ اس سے تعلیم محال ہوتوبغرض تعلیم طریقہ کرام دوسرے شیخ سے طالب ہونااولٰی ہے یابے علم رہنابہتر؟

الجواب:

(۱)جوپیرسنی صحیح العقیدہ عالم غیرفاسق ہو اور اس کاسلسلہ آخرتك متصل ہواس کے ہاتھ پر بیعت کے لئے والدین خواہ شوہر کسی کی اجازت کی حاجت نہیں۔

(۲)جہل سے طلب اولٰی ہے مگرپیرصحیح سے انحراف جائزنہیں،جوفیض ملے اسے شیخ ہی کی عطاجانے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۳۰۱ تا ۳۰۴:                                ازشہرغازی پور مرسلہ علی بخش محرررجسٹری                  ۱۴شوال ۱۳۳۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ:

(۱)کسی بزرگ سے بذریعہ خط بیعت ہوسکتی ہے یانہیں؟

(۲)اگرکسی شخص کو کسی بزرگ سے عقیدت ہو اوربوجہ دوری وہ شخص اس بزرگ کی خدمت میں حاضرنہ ہوسکے تو وہ شخص اس بزرگ سے کیسے مریدہوسکتاہے یاہوہی نہیں سکتا کسی طرح پر؟

(۳)ایك وظیفہ ایساارشاد فرمائیے اوراجازت دیجئے جس میں صرف محمدرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پڑھناہوچاہے بطرق شغل قادریہ یاچشتیہ وغیرہایاکسی اورطریقہ پرہو۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن