30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تبدیل شیخ بلاضرورت شرعیہ جائزنہیں۔حدیث میں ارشادہوا:
|
من رزق فی شیئ فلیلزمہ[1]۔ |
جسے کسی شَے میں رزق دیاجائے تو وہ اس کولازم پکڑے۔(ت) |
مکتوبات مثل اورکتب مشائخ کے ہے اورتفصیل عقائداہلسنت وبیان مسائل نفیسہ فقہ وکلام کے سبب بہت کتب پرمزیت ہے البتہ سیدنا امام مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ وغیرہ ائمہ دین کاارشاد کل ماخوذ من قولہ[2]الخ(ہرایك اپنے قول سے پکڑاجاتاہے الخ۔ ت)سوائے قرآن عظیم سب کتب کوشامل ہے نہ اس سے ہدایہ،درمختارمستثنٰی،نہ فتوحات ومکتوبات وملفوظات۔اس مسئلہ کی زیادہ تفصیل فتاوٰی فقیرمیں ہے۔
مسئلہ ۲۹۲: ازشہررجمنٹ اکاکور۶۳ چھاؤنی مسئولہ محمدحسین سہارنپوری ۲۰/ربیع الآخر۱۳۳۶ھ
بکرآقاکے کہنے سے ایك شخص کامریدہوگیا،اورنہ بکر واقف تمام مریدہونے کی شرطوں سے،صرف آقا کے حکم سے مریدہوگیا۔اب بکرملازم بھی نہیں رہا ہے،اب بکرکاخیال ہے کہ میں مریدصادق ہوں یامریدین سے خارج ہوں،کیونکہ پیر کی طرف دل رجوع نہیں کرتا میں چاہتاہوں کوئی پیراورکروں۔
الجواب:
اگرپیرسنی صحیح العقیدہ عالم ہے اور اس کاسلسلہ متصل ہے اورفاسق نہیں تو اس سے دل رجوع نہ ہوناشیطانی وسوسہ ہے توبہ کرے اوراس کے ساتھ اپنا اعتقاد درست کرے،اوراگر پیرمیں ان چاروں باتوں سے کوئی بات کم ہے تو وہ پیرنہیں،کوئی اور پیر کہ ان چاروں باتوں کاجامع ہو اس کے ہاتھ پربیعت کرے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۹۳ و ۲۹۴: موضع رجب پور ڈاك خانہ تحصیل امروہہ ضلع مرادآباد حاجی شبیرعلی ۵جمادی الآخرہ ۱۳۳۶ھ
(۱)کچھ پیروں نے آج کل پیرامریدی جاری کی ہے کہ جس وقت بچہ پیداہو اس کو گولیاں دی جاتی ہیں وہ گولیاں چھٹی کے دن گھول کر بچہ کے ہونٹوں سے لگادینے سے بیعت ہوگیا۔یہ پیرامریدی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع