دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

من لاشیخ لہ فشیخہ الشیطٰن۔[1]

جس کاکوئی پیرنہیں شیطان اس کاپیرہے۔

اس کے پورے مصداق وہ لوگ ہیں کہ مشائخ کرام کے قائل ہی نہیں،جیسے روافض ووہابیہ وغیرمقلدین۔اورشرف وبرکت اتصال بمحبوب ذوالجلال علیہ الصلوٰۃ والسلام کے لئے شیخ جامع شرائط کے ہاتھ پربیعت سنت متوارثہ مسلمین ہے،اور اس میں بے شمار منافع وبرکت دین ودنیاوآخرت ہیں بلکہ وہ " وَابْتَغُوۡۤا اِلَیۡہِ الْوَسِیۡلَۃَ"[2] (اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو۔ت)کے طرق جلیلہ سے ہے۔وھو تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۸۹ و ۲۹۰: مقام گڈہوا ضلع پلامون مرسلہ حکیم محمدعبدالحق صاحب

(۱)جوشخص کسی پیرسے مریدہوا ہو اورقبل اس کے کہ وہ طریقت کی تعلیم پورے طورسے پائے اس کے پیرنے انتقال کیاتو بعد مرجانے اول پیرکے وہ شخص کسی دوسرے عالم سے جو علم قرآن وحدیث وفقہ میں کامل وسندیافتہ ہو اورپیرکامل سے اس کو اجازت مرید کرنے کی اورخلافت حاصل ہو مریدہوسکتاہے یانہیں؟ اورمریدہونا اس کاشرعًا ازروئے شریعت جائزودرست ہوگا یانہیں؟

(۲)پیرہونے کے لئے سیداورآل رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہوناضرور ہے دوسری قوم کاعالم وطریقت سے واقف و پیر سے اجازت وخلافت پایاہوا پیرہونے اورمریدکرنے کے قابل نہیں ہوسکتاہے یاکیا تحقیق اس مسئلہ کی ہے مع سند جواب درکار ہے۔بیّنواایّھا العلماء الکرام جزاکم اﷲ یوم القیام(اے علماء کرام! بیان فرمائیے اﷲ تعالٰی روزقیامت آپ کوجزا دے۔ت)

الجواب:

(۱)جائزہے،اس پرشرع سے کوئی ممانعت نہیں جبکہ وہ عالم چاروں شرائط پیری کاجامع ہواگرایك شرط بھی کم ہے تو اس سے بیعت جائزنہیں۔سب سے اہم واعظم شرط مذہب کاسنی صحیح العقیدہ مطابق عقائد علماء حرمین شریفین ہونا۔

دوسری شرط فقہ کااتنا علم کہ اپنی حاجت کے سب مسائل جانتاہو اورحاجت جدید  


 

 



[1] عوارف المعارف الباب الثانی عشرۃ مطبعۃ المشہد الحسینی ص۷۸ والرسالۃ القشیریۃ باب الوصیۃ للمریدین ص۱۸۱

[2] القرآن الکریم ۵/ ۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن