30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الصدیق رضی اﷲ تعالٰی عنھم۔ |
بنت صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے اورامام مسلم نے سیدہ عائشہ صدیقہ بنت صدیق اکبرسے روایت کیارضی اﷲ تعالٰی عنہم۔ت) |
اﷲ عزوجل فرماتاہے:
|
" وَّیُحِبُّوۡنَ اَنۡ یُّحْمَدُوۡا بِمَا لَمْ یَفْعَلُوۡا فَلَا تَحْسَبَنَّہُمْ بِمَفَازَۃٍ مِّنَ الْعَذَابِ ۚ"۔[1] |
وہ جوایسی بات سے اپنی تعریف چاہتے ہیں جو انہوں نے نہ کی ہرگز انہیں عذاب سے چھٹکارے کی جگہ خیال نہ کرنا۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من غشنا فلیس منّا۔[2] نسأل اﷲ العفووالعافیۃ، و اﷲ تعالٰی اعلم۔ |
دھوکا دینے والاہمارے گروہ سے نہیں۔ہم اﷲ تعالٰی سے معافی اورسلامتی کاسوال کرتے ہیں،اوراﷲ تعالٰی خوب جانتا ہے۔(ت) |
مسئلہ ۲۸۷: ازفرخ آباد شمس الدین احمد شنبہ ۱۸شوال ۱۳۳۴ھ
جس حالت میں کہ پیرکامل میسرنہ ہوتوطالب خداکوکیاکرناچاہئے؟ فقط
الجواب:
درودشریف کی کثرت کرے یہاں تك کہ درودکے رنگ میں رنگ جائے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۸۸: مرسلہ عبدالکریم شہرکانپور محلہ بنگام گنج ۱۵ربیع الاول شریف ۱۳۳۵ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین شرع متین اس مسئلہ میں کہ اگرکوئی مسلمان طریقہ معرفت میں کسی کامریدنہ ہوتو کیاحشرمیں اس کا پیرشیطان ہوگا؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجردئیے جاؤگے۔ت)
الجواب:
ایك حدیث روایت کی جاتی ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع