دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

پہن کراپنے والد کے نام سے مریدکرنا شروع کردیا،اور اسی پرعامل رہے۔یہ عمل خالد کابلحاظ کتب معتبرہ اہل تصوف درست تھایانہیں جیساکہ اس کامعمول تھا،موافق کتب مع اہل طریقت جواب ہوناچاہئے۔خالدنے اپنے بیٹے نذیرکواپنی زندگی میں اپنا خرقہ دیا(جوبمطابق تحریربالاناجائزہوناچاہئے تھا)اب نذیراپنے مریدین کواپنے باپ خالد اورداداعمرو کے نام سے مریدکرنے کامعمول رکھتاہے اورشجرہ میں بھی انہیں دونوں کانام لکھاجاتاہے حالانکہ دونوں غیرمجازتھے،آیا یہ طریقہ نذیرکاجائزہے یانا جائز جبکہ عمرو کوخلافت واجازت اپنے باپ زیدسے نہ تھی توعمرو وخالد ونذیران سب کایہ فعل وعمل بروئے طریقت ناروا ہونا چاہئے یانہیں؟ امید کہ کتب معتبرہ سے تحقیق فرماکران تینوں امورکاجواب مفصل عنایت ہو۔اﷲ تعالٰی آپ کوجزائے خیر دے۔

الجواب المکتوب

صورت مستفسرہ میں خالد ونذیردونوں محض باطل پرہیں اوران کے ہاتھ پربیعت ناجائز،اورنادانستہ کی ہوتواس سے رجوع واجب۔حضرت قدسی منزلت سیدنا میرعبدالواحدصاحب بلگرامی قدس سرہ السامی کتاب مستطاب سبع سنابل شریف میں فرماتے ہیں:

اے برادر! ازپیری ومریدی رسمے واسمے بیش نماندہ است وآں رسم واسم نیزمبنی بچند شرائط می داں کہ بے آں شرائط اصلا پیری ومریدی درست نیست۔امانخست ازشرائط پیری یکے۱  آنست کہ پیرمسلك صحیح داشتہ باشد،دوم۲ ازشرائط پیری آنست کہ پیردرادائے حق شریعت قاصرومتہاون نباشد۔ سوم۳ ازشرائط پیری آنست کہ پیرراعقائد درست بودموافق مذہب سنت وجماعت پس ایں رسمے کہ ازپیری ومریدی ماندہ است بے ایں سہ شرائط اصلًا درست نیست  وایں ہرسہ شرائط رابیان مختصر واضح کنم اما شرط اول کہ مسلك صحیح است مریدصادق راتفحص

اے بھائی! پیری ومریدی کی محض رسم اورنام باقی رہا گیاہے، اس سے زائد کچھ نہیں،اس نام اوررسم کوبھی چندشرائط پرمبنی سمجھ کر ان شرائط کے بغیرپیری ومریدی بالکل درست نہیں۔ پیری کی اولیں شرائط میں سے ایك یہ ہے کہ پیرکامسلك صحیح ہو۔دوسری شرط یہ ہے کہ پیر حقوق شرع کی ادائیگی میں کوتاہی اورسستی کرنے والا نہ ہو۔تیسری شرط یہ ہے کہ پیر کاعقیدہ صحیح اور مذہب اہل سنت وجماعت کے مطابق ہو۔ چنانچہ یہ رسمی پیری ومریدی ان تین شرائط کے بغیر ہرگز درست نہیں۔ان تینوں شرطوں کی مختصر بیان کے ساتھ وضاحت کرتاہوں۔پہلی شرط کہ پیرکامسلك صحیح ہو۔سچے مریدکوصحیح سلسلہ کی چھان بین کرنی چاہئے

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن