دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

اوّل:سنی صحیح العقیدہ۔

دوم:علم دین بقدرکافی رکھتاہو۔

سوم:کوئی فسق علانیہ نہ کرتاہو۔

چہارم:اس کاسلسلہ حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تك صحیح اتصال سے ملاہو۔

اگرکسی شخص میں ان چاروں میں سے کوئی شرط کم ہے اورناواقفی سے اس کے ہاتھ میں ہاتھ دے دیا بعدکوظاہرہواکہ وہ بدمذہب یاجاہل یافاسق یامنقطع السلسلہ ہے تووہ بیعت صحیح نہیں،اسے دوسری جگہ مریدہوناچاہئے جہاں یہ چاروں شرطیں جمع ہوں۔

(۲)بیعت بذریعہ خط وکتابت بھی ممکن ہے،یہ اسے درخواست لکھے وہ قبول کرے اوراپنے قبول کی اس درخواست دہندہ کواطلاع دے اور اس کے نام کاشجرہ بھی بھیج دے،مریدہوگیا،کہ اصل ارادت فعل قلب ہے۔والقلم احد اللسانین،واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم(قلم دوزبانوں میں سے ایك زبان ہے۔اوراﷲ سبحانہ وتعالٰی خوب جانتاہے۔ت)

مسئلہ ۲۸۳:                           مسئولہ مولانا سیددیدارعلی صاحب الوری                    اواخر شعبان ۱۳۳۸ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین دربارہ ایسے شخص کے جوفتوٰی دے ایساکہ جوکوئی خاندان عالیہ قادریہ کواور خاندانوں سے افضل واعلٰی نہ جانے اورباوجود افضلیت کے پھر دوسرے خاندانوں میں بیعت حاصل کرے وہ ضال اورمضل اورذریت شیطان لعین میں سے ہے۔ایساکہنے والایہ فتوٰی دینے والا کیساہے؟بینواتوجروا۔

الجواب:

بلاشبہہ خاندان اقدس قادری تمام خاندانوں سے افضل ہے کہ حضورپرنورسیدناغوث الاعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ افضل الاولیاء وامام العرفاء وسیدالافراد وقطب ارشاد ہیں۔مگرحاشاﷲ کہ دیگرسلاسل حقہ راشدہ باطل ہوں یاان میں بیعت ناجائزوحرام ہو۔ اس کی نظیربعینہٖ مذاہب اربعہ اہل حق ہیں۔ہمارے نزدیك مذہب مہذب حنفی افضل المذاہب واضح المذاہب واولہا بالحق ہے مگرحاشا کہ متبعان مذہب ثلٰثہ باقیہ عیاذاباﷲ ضال ومضل ہیں۔ایساکہنا خودصریح باطل وغلوہے۔والعیاذباﷲ تعالٰی،واﷲ تعالٰی اعلم(اﷲ تعالٰی کی پناہ۔اوراﷲ تعالٰی خوب جانتاہے۔ت) 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن