دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

ہے کہ نہیں؟ فقط

الجواب:

مرید اورجبردونوں متبائن ہیں جمع نہیں ہوسکتے۔مریدی اپنے دل کی ارادت سے ہے نہ کہ دوسرے کے جبرسے۔ایساجبروہ کرتے ہیں جنہیں مریدوں سے کچھ تحصیل کرناہوتاہے یاکثرت مریدین سے اپنی شہرت۔نابالغ اگرناسمجھ ہے توبے اجازت ولی اسے مریدکرنے کے کوئی معنی نہیں۔ہاں تعلیق ارادت ممکن ہے جس کاقبول اس کے عقل وبلوغ پرموقوف رہے گا۔اگر کسی میں رشد کے آثار پائے اورگمان کرے کہ اس کے زمانہ عقل تك شاید اپنی عمروفانہ کرے اور اسے شیخ کی حاجت ہو۔اورزمانہ کی حالت یہ ہے کہ   ؎

اے بسا ابلیس آدم روئے ہست                   پس بہردستے نہ باید داددست

(بہت سے شیطان انسانی شکلوں میں ہیں لہٰذا ہرکسی کے ہاتھ میں ہاتھ نہیں دیناچاہئے۔ت)

ولہٰذا اسے اپناکرلے،اوروہ زمانہ عقل تك پہنچ کر اسے قبول کرلے توبیعت کی تکمیل ہوجائے گی اوراگر عاقل ہے اور اس کی رغبت دیکھے تو مریدکرسکتاہے،اجازت والدین کی حاجت نہیں[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۸۱ و ۲۸۲:                  ازکلکتہ بڑابازار سوناپٹی کنیش بھگت کاکڑہ                      ۲۶جمادی الاولٰی ۱۳۴۰ھ

(۱)ایك شخص ایك آدمی سے مریدہے،پہلے وہ کچھ نہیں جانتاتھا اورعلم بھی کچھ نہیں جانتاتھا اب اﷲ تعالٰی نے اس کوکچھ علم بخشا تووہ دیکھتاہے کہ جوپیرہماراہے وہ ہم سے بھی بدتر ہے افعال میں اور صرف اردو قرآن شریف کے سواکچھ نہیں جانتا ہے۔ اورقرآن شریف بھی دیکھ کرپڑھتاہے اورکچھ نہیں جانتا۔اورکھانا کپڑا بھی مانگ کے چلاتاہے اوررات دنیا کے کاموں میں مشغول رہتاہے۔اب وہ شخص جومریدہواہے اس کاسوال ہے کہ میں دوسرے سے پھر مریدہوجاؤں تواچھا۔توآپ کی کیا رائے ہے؟ اور جس شخص سے پہلے مریدہے وہ خاندانی سیدہے۔اور اس خط کے شامل شجرہ بھی ان کاجاتاہے۔

(۲)ایك شخص گویاکلکتہ میں ہے اور اس کے دل میں ہے کہ میں مرید ہوجاؤں تواچھا۔مگروہ جس سے مرید ہوناچاہتاہے وہ دوسرے ملك میں ہے،پھر وہ کس طرح سے مرید ہوسکتاہے؟

الجواب:

(۱)حسب تصریح ائمہ کرام پیرمیں چارشرطیں لازم ہیں:


 

 



[1] مثنوی معنوی دفتراول ص۱۲ وگلدسۃ مثنوی معارف نعمانیہ لاہور ص۶۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن