30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
زوجہ کومریدکرنا جائزہے،تمام امت انبیائے کرام علیہم الصلوٰہ والسلام کی مریدہی ہوتی ہے پھروہ انہیں میں سے تزوّج فرماتے ہیں۔مریدحقیقۃً اولادنہیں ہوتا،وہ ایك دینی علاقہ ہے جو صرف پیربلکہ استاذعلم دین کوبھی شاگرد پرحاصل ہے۔
|
قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم انما انا لکم بمنزلۃ الوالد اعلمکم۔[1] |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا میں تمہارے لئے والد کی طرح ہوں تمہیں تعلیم دیتاہوں۔(ت) |
اورزوجہ کومسائل دینی تعلیم کرنے کازوج کوحکم ہے۔
|
قال تعالٰی "قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ وَاَہۡلِیۡکُمْ نَارًا"[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا کہ خود اپنی ذاتوں کواور اپنے اہل وعیال کو آگ سے بچاؤ۔(ت) |
مسئلہ ۲۷۶: مسئولہ محمدتقی صاحب از راندیر ضلع خاندیس شرقی برمکان قاضی صاحب ۲جمادی الاولٰی ۱۳۳۳ھ
کرامت اورفیض میں کچھ فرق ہے یانہیں؟
الجواب:
کرامت خرق عادت ہے کہ ولی سے صادرہو،اورفیض وبرکات اورنورانیت کادوسرے پرالقافرمانا ہے۔یہ القاء اگربرخلاف عادت ہو توفیض بھی ہے اورکرامت بھی۔جیسے حضورسیدنا غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے ایك نصرانی کے گھرتشریف لے جاکر اسے سوتے سے جگاکر کلمہ پڑھنے کاحکم دیا اس نے فورًا پڑھ لیا۔فرمایا:فلاں جگہ کاقطب مرگیا ہے ہم نے تجھے قطب کیا۔نیزایك بارایك نصرانی کوکلمہ پڑھاکراسی وقت ابدال میں سے کردیا۔اوراگرموافق عادت تربیت وریاضات ومجاہدات سے ہوتوفیض ہے،کرامت نہیں۔اوراگرخلاف عادت غیرالقائے مذکورہو جیسے حضوررضی اﷲ تعالٰی عنہ نے بارہارمردے کوزندہ،زندہ کو مردہ فرمادیا۔توکرامت ہے فیض نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع