30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
قول مذکور گستاخی اوردریددہنی ہے،اورعبارت انتباہ سے اس پر استدلال غلط فہمی،عبارت کامطلب یہ ہے کہ لم یقضہ عــــــہ و قضیضہ،مظاہرومجالی حضرت خالق عزوجل جلالہ ہے۔
|
فی الاٰفاق وانفسکم افلاتبصرونo مارأیت شیئا الاورأیت اﷲ فیہ۔[1] |
آفاق میں اورخودتم میں نشانیاں ہیں توکیاتم دیکھتے نہیں،میں کسی شیئ کونہیں دیکھتا مگر اس کے ساتھ میں اﷲ کودیکھتا ہوں۔(ت) |
مظہراول واعظم واجل واتم واکمل کہ مظہر ذات ہے ذات اقدس حضورانورسیدالکائنات علیہ افضل الصلوات واکمل التحیات ہے، باقی تمام عالم حسب استعداد اس پرتواصلی کا پرتو درپرتو بواسطہ ووسائط ہے۔شیخ جس میں حضور پرنورسیدالمرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کانوربصفت ہدایت وارشاد وتربیت متجلی ہے اور عالم ملکوت عالم ملك سے ازکٰی واصطفٰی واجلی وابہٰی واحلٰی ہے،تو اس سے مشاہدہ ایك زیادہ صاف ومجلی آئینہ سے مشاہدہ ہے ورنہ متجلی شکل وتشکل سے منزہ ومتعالٰی ہے۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۷۴: ازمقام موضع سرنیا ں ضلع بریلی بتاریخ ۱۸شوال ۱۳۳۱ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ سائل دریافت کرتاہے پیرومرشد کاکیاحق ہے مرید کے روپیہ واسباب میں کتنا مرشد کو دے اورکتنا مریداپنے خرچ میں لائے۔وہ بات تحریرفرمائی جائے جس سبب سے پیرکے حق سے چھوٹے،تاکہ قیامت میں مواخذہ نہ ہو،اوراگرپیرومرشد کی عدولی کرے،اورجیساکہ مریدکو حکم ہوا اس پرعمل نہ کرے،ایسے مرید کے لئے کیاحکم ہے اورقیامت میں مواخذہ ہوگا؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجردئیے جاؤگے۔ت)
الجواب:
پیرواجبی پیرہو،چاروں شرائط کاجامع ہو،وہ حضورسیدالمرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کانائب ہے۔اس کے حقوق حضورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے حقوق کے پرتوہیں جس سے پورے طورپر
عــــــہ:کل کاکل(المنجد) عبدالمنان اعظمی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع