30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
معہ الٰی یوم القٰیمۃ۔[1] |
ادب کریں گے۔ |
یہ شہادتیں ہیں حضرت خضراور حضرات اولیاء کرام کی،علیہ وعلیہم الصلوٰۃ والسلام ؎
بقسم کہتے ہیں شاہان صریفین وحریم کہ ہواہے نہ ولی ہو کوئی ہمتا تیرا
جوولی قبل تھے یابعد ہوئے یاہوں گے سب ادب رکھتے ہیں دل میں مرے آقا تیرا [2]
واﷲ تعالٰی اعلم علمہ احکم۔
مسئلہ ۲۷۳: ازکانپور محلہ پرانی سبزی منڈی کی مسجد متصل چوك مرسلہ عبدالرشید ۸شعبان ۱۳۳۱ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کوئی درویش کہتاہے کہ پیرکی شکل پرمتشکل ہوکرخداوند تعالٰی مریدسے ملاقات کرتاہے اوردلیل کتاب"انتباہ"شاہ ولی اﷲ صاحب کی لاتاہے۔مضمون کتاب ہذا یہ ہے کہ:
|
حضرت سلطان الموحدین وبرہان العاشقین حجۃ المتکلمین شیخ جلال الحق مخدوم مولانا قاضیخاں صاحب یوسف ناصحی قدس سرہ العزیز چنین می فرمودن کہ صورت مرشد کہ ظاہرًا دیدہ می شود مشاہدہ حق سبحانہ وتعالٰی است بے پردہ آب وگل کہ ان اﷲ خلق اٰدم علٰی صورۃ الرحمٰن ومن راٰنی فقدرأی الحق ؎ گرتجلی ذات خواہی صورت انساں ببیں ذات حق راآشکارا اندروخنداں ببیں[3] اکثرعلماء دریں عبارت مذبورا مخالف ہستند،بادلیل معتبرہ عندالشرع شریفہ ہرچہ حق باشد۔بیّنواتوجروا۔ |
حضرات گرامی مرتبت،موحدوں کے بادشاہ،عاشقوں کی برہان،متکلمین کی حجت،شیخ جلال الحق مخدوم مولانا قاضی خاں،صاحب یوسف ناصحی قدس سرہ العزیزیوں فرماتے ہیں کہ مرشد کی صورت جوظاہری طورپردیکھی جاتی ہے وہ حق سبحانہ وتعالٰی کامشاہدہ ہے۔آب وگل کے پردہ کے بغیر،کیونکہ اﷲ تعالٰی نے آدم کو رحمن کی صورت پرپیدافرمایا ہے جس نے مجھے دیکھا بیشك اس نے حق کودیکھا۔"اگرتو تجلی ذات کا خواستگار ہے توانسان کی صورت دیکھ۔ذات حق کو اس میں واضح طورپر ہنستاہوا دیکھ"۔اکثرعلمائے کرام عبارت مذکورہ کے مخالف ہیں،جوکچھ حق ہے معتبردلیل شرعی کے ساتھ بیان فرمائیں،اجردئیے جاؤگے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع