دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

صحیحہ،متصلہ،قادریہ،طیبہ میں شیخ جامع شرائط کے ہاتھ پرفخربیعت نصیب ہوچکاہے تو اسے دوسری طرف اصلًا توجہ وپریشان نظر ہی نہ چاہئے۔

دوم:مریدغلام ہے،اورطالب وہ کہ غیبت شیخ میں بضرورت یا باوجودشیخ کسی مصلحت سے،جسے شیخ جانتاہے یامریدشیخ غیرشیخ سے استفادہ کرے۔اسے جوکچھ اس سے حاصل ہووہ بھی فیض شیخ ہی جانے،ورنہ دودِرَ کبھی فلاح نہیں پاتا۔اولیائے کرام فرماتے ہیں:

لایفلح مریدبین شیخین۔[1]

جومریددوپیروں کے درمیان ہو وہ کامیاب نہیں ہوتا۔(ت)

اﷲ عزوجل فرماتاہے:

" ضَرَبَ اللہُ مَثَلًا رَّجُلًا فِیۡہِ شُرَکَآءُ مُتَشٰکِسُوۡنَ وَ رَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍ ؕ ہَلْ یَسْتَوِیَانِ مَثَلًا ؕ اَلْحَمْدُ لِلہِ ؕ بَلْ اَکْثَرُہُمْ لَا یَعْلَمُوۡنَ ﴿۲۹﴾"[2]۔نسأل اﷲ العفووالعافیۃ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اﷲ تعالٰی ایك مثال بیان فرماتاہے،ایك غلام میں کئی بدخو آقاشریك ہوں اورایك نرے ایك مولٰی کا۔کیاان دونوں کا حال ایك ساہے۔سب خوبیاں اﷲ کوہیں بلکہ ان کے اکثر نہیں جانتے۔ہم اﷲ تعالٰی سے معافی اورعافیت کاسوال کرتے ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۲۷۲:            ازکیمپ صدربازار بریلی مسئولہ امام علی شاہ صاحب                      ۲ربیع الاول شریف ۱۳۳۱ھ

بخدمت شریف جناب مخدوم ومکرم بندہ مولوی صاحب مدظلہ العالی،السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ۔بعدادائے آداب و تسلیمات کے عرض رساہوں،گزارش یہ ہے کہ ایك جگہ ایساجھگڑا آپڑا ہواہے وہ یہ ہے کہ خاندان غوثیہ والے ایك صاحب یعنی خاندان محی الدین عبدالقادر جیلانی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے صاحب نے مداریہ خاندان والوں سے کہاکہ ہماراخاندان بڑاہے،تم لوگ ہمارے یہاں بیعت ہو۔انہوں نے کہایعنی مداریہ والوں نے جواب دیاکہ ہماراخاندان تمہارے خاندان سے اچھانہیں ہے، اوراچھابھی ہے توخدا کے یہاں خاندان نہ پوچھاجائے گا بلکہ عمل پوچھاجائے گا۔خاندان غوثیہ والوں نے ثبوت پیش کیاکہ حضرت غوث پاك کے بارے میں جناب رسول مقبول صلی اﷲ


 

 



[1]

[2] القرآن الکریم ۳۹/ ۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن