30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تصوّف وطریقت وآداب بیعت وپیری ومریدی
مسئلہ ۲۶۸:(سوال مفقودہے)
الجواب:
"نہ وہ باتیں"خیال میں ہیں نہ یہی یادکہ میں نے کیابتائے تھے مگر اس وقت جونظرکی اب بھی بہ نگاہ اوّلیں تین ہی مطلب ذہن میں آئے۔عجب نہیں کہ یہ وہی مطالب ہوں جو اس وقت فکرمیں آئے تھے یاغیرہوں۔
شاعر"ارباب تمکین"سے نہیں جوایك حال پرمستقیم ومستقررہے بلکہ"اصحاب تلوین"میں سے ہے جن پرواردات مختلفہ مقتضٰی قضایائے مختلفہ واردہوتے ہیں وہ اپنے ان احوال گوناگوں کی طرف اشارہ کرتاہے۔
"میخواہم"(میں خواہش کرتاہوں۔ت)توظاہر ہے کہ عشق میں"اہل بدایت"کی یہی حالت ہوتی ہے کہ وہ اپنی خواہش کے پابندہوتے ہیں اور ان کی خواہش یہی کہ حبیب کودیکھیں اوررقیب کونہ دیکھیں۔
اور"نمی خواہم"(میں خواہش نہیں کرتا۔ت)تین مقامات مختلفہ سے ناشیئ ہے جن میں ایك دوسرے سے اعلٰی ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع