30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۲۶۶:ازباکپور مرغی محال مسجد حافظ محمدجعفرصاحب مرسلہ پیش امام صاحب ۱۰/رمضان المبارك ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ قیام مولود شریف فرض ہے یاواجب ہے یاسنت؟ عمروکہتاہے کہ قیام مولودشریف ہاتھ باندھ کرہوناچاہئے اورزیدکہتاہے کہ ہاتھ چھوڑ کرہوناچاہئے توبتلائیے کہ کس کی بات سچ ہے؟
الجواب:
ہاتھ باندھ کرکھڑے ہونابہترہے جیساحاضری روضہ انور کے وقت حکم ہے۔فتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:
|
یقف کمایقف فی الصّلٰوۃ۔[1] |
ایسے کھڑا ہوجیسے نمازمیں کھڑاہوتاہے(ت) |
اسی طرح لباب وشرح لباب واختیار شرح مختار وغیرہا کتب معتبرہ میں ہے۔قیام مجلس مبارك مستحب ہے اورمجلس کھڑی ہو توسنت،اورترك میں فتنہ،یاالزام وہابیت ہوتوواجب کمافی ردالمحتار فی قیام الناس بعضھم لبعض[2] (جیساکہ رد المحتار میں بعض لوگوں کے بعض کی خاطر کھڑے ہونے کے بارے میں ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۶۷: ازحسیب والہ ضلع بجنور تحصیل دہانپور مرسلہ منظور ۱۱شوال ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ آج کل جومیلاد مروّج ہے مع زیب وزینت واہتمام،اس کے متعلق شرع شریف میں کیاحکم ہے؟
الجواب:
مسلمانوں کو جمع کرکے ولادت اقدس وفضائل علیہ حضورسرورعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سنانا،ولادت اقدس کی خوشی کرنی، اس میں حاضرین کوکھانا یاشیرینی تقسیم کرنی بلاشبہہ جائزومستحب ہے،اورجائززینت فی نفسہٖ جائز،اوربہ نیت فرحت ولادت شریفہ وتعظیم ذکرانور قطعًا مستحب۔ اﷲ عزوجل فرماتاہے:
|
"وَ اَمَّا بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ ﴿٪۱۱﴾"[3] |
(اوراپنے رب کی نعمت کاخوب چرچاکرو۔ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع