30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مثال۲:اسی میں ہے:
|
کان مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ لایرکب بالمدینۃ دابۃ وکان یقول استحی من اﷲ تعالٰی ان اطأتربۃ فیھا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بحافردابۃ[1]۔ |
امام مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ مدینہ طیبہ میں سواری پرسوارنہ ہوتے اورفرماتے تھے مجھے شرم آتی ہے خدائے تعالٰی سے کہ جس زمین میں حضور سرورعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم جلوہ فرماہوں اسے جانور کے سُم سے روندوں۔ |
مثال ۳:اسی میں ہے:
|
قد حکی ابوعبدالرحمٰن السلمی عن احمد بن فضلویۃ الزاھد وکان من الغزاۃ الرماۃ ان عقال ما مسست القوس بیدی الاعلٰی طھارۃ منذ بلغنی ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اخذ القوس بیدہ۔[2] |
امام ابوعبدالرحمن سلمی احمدبن فضلویہ زاہدغازی تیراندازسے نقل کرتے ہیں کہ میں نے کبھی کمان بے وضو ہاتھ سے نہ چھوئی جب سے سناکہ حضورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کمان دست اقدس میں لی ہے۔ |
مثال۴:امام ابن حاج مالکی کہ مستندین مانعین سے ہیں اوراحداث کی ممانعت میں نہایت تصلب رکھتے ہیں مدخل میں فرماتے ہیں:
|
وتقدمت حکایۃ بعضھم انہ جاوربمکۃ اربعین سنۃ ولم یبل فی الحرم ولم یضطجع فمثل ھذا تستحب لہ المجاورۃ اویؤمر بھا۔[3] |
بعض صالحین چالیس برس مکہ معظمہ کے مجاور رہے اورکبھی حرم میں پیشاب نہ کیا اور نہ لیٹے۔ابن الحاج کہتے ہیں ایسے شخص کومجاورت مستحب یایوں کہئے کہ اسے مجاورت کاحکم دیاجائے گا۔ |
مثال۵:اسی میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع