30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
محروم رہے گا۔بھلاغورکرنے کی بات ہے ایك حکیم فرزانہ کے گھرآگ لگی اس کے چھوٹے چھوٹے بچے بھولے بھالے اندرمکان کے گھِرگئے اورلاکھوں روپوں کامال واسباب بھی تھا اس دانشمند نے مال کی طرف مطلق خیال نہ کیا اپنی جان پرکھیل کر بچوں کوسلامت نکال لیا،یہ واقعہ چندبے خرد بھی دیکھ رہے تھے اتفاقًا ان کے یہاں بھی آگ لگی یہاں نرامال ہی مال تھا۔کھڑے ہوئے دیکھتے رہے اورسارامال خاکسترہوگیا۔کسی نے اعتراض کیاتوبولے تم احمق ہو ہم اس حکیم دانشور کی آنکھیں دیکھے ہوئے ہیں اس کے گھر آگ لگی تھی تواس نے مال کب نکالاتھا جو ہم نکالتے مگربیوقوف اتنا نہ سمجھے کہ اس اولوالعزم حکیم کوبچوں کے بچانے سے فرصت کہاں تھی کہ مال نکالتا نہ یہ کہ اس نے مال نکالنا براجان کرچھوڑاتھا۔اﷲ تعالٰی کسی کو اوندھی سمجھ نہ دے۔آمین!
نکتہ ۱۳ فــــــ:ہم نے ماناکہ جوکچھ قرون ثلٰثہ میں نہ تھا سب منع ہے۔اب ذرا حضرات مانعین اپنی خبرلیں۔یہ مدرسے جاری کرنا اورلوگوں سے چندہ لینا اورطلباء کے لئے مطبع نولکشور سے فیصدی دس روپیہ کمیشن لے کرکتابیں منگانااوربہ تخصیص روزجمعہ بعد نمازجمعہ وعظ کاالتزام کرنا،جہاں وعظ کہنے جائیں نذرانہ لینا،دعوتیں اڑانا،مناظروں کے لئے جلسے اورپنچ مقررکرنا،مخالفین کی رَد میں کتابیں لکھوانا چھپوانا،واعظوں کاشہربشہر گشت لگانا،صحاح کے دودوورق پڑھ کرمحدثی کی سندلینا اور ان کے سواہزاروں باتیں کہ اکابر واصاغر طائفہ میں بلانکیر رائج ہیں قرون ثلٰثہ میں کب تھی اوران پیشوایان فرقہ جدیدہ کاتوذکرہی کیاہے جو دو دو روپے نذرانہ لے کر مسئلوں پر مہرثبت کریں،مدعی مدعا علیہ دونوں کے ہاتھ میں حضرت کافتوی،حج کوجائیں توکمشنر دہلی وبمبئی کی چٹھیاں ضرور ہوں،شاید یہ تین باتیں قرون ثلٰثہ میں تھیں یاتمہارے لئے پروانہ معافی آگیا ہے کہ جوچاہو کروتم پرکچھ مواخذہ نہیں یایہ نکتہ چینیاں انہی باتوں میں ہیں جنہیں تعظیم ومحبت حضورسرورعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے علاقہ ہوباقی سب حلال وشیرمادر،ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی الاکبر۔
نکتہ۱۴(ف):واجب الحفظ۔افسوس! کیاالٹازمانہ ہے اورامورتعظیم وادب میں سلف صالحین سے آج تك برابرائمہ دین کایہی داب رہاکہ ورودوعدم ورودخصوصیات پرنظرنہ کی بلکہ صریحًا
ف۱:نکتہ ۱۳ مسئلہ قرون کاچھٹا جواب وہابیہ کی ہٹ دھرمی۔
ف۲:نکتہ ۱۴ تعظیم محبوبان خدامیں قاعدہ یہ ہے کہ جس قدرچاہو نئے طریقے نکالو سب حسن ہیں جب تك کسی خاص طریقے کی شرع میں ممانعت نہ ہو۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع