دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

شاہ عبدالعزیز صاحب تحفہ اثناء عشریہ میں فرماتے ہیں:

نہ کردن چیزے دیگرست ومنع فرمودن چیزے دیگر[1]اھ ملخصًا۔

نہ کرنا اورچیزہے اورمنع کرنا اورچیزہے اھ ملخصًا۔(ت)

تمہاری جہالت کہ تم نے کسی فعل کے نہ کرنے کواس فعل سے ممانعت سمجھ رکھاہے۔

نکتہ ۱۲ فــــــ:سخن شناس نہ دلبراخطا اینجاست،

حقیقت الامریہ ہے کہ صحابہ وتابعین کواعلاء کلمۃ اﷲ وحفظ بیضاء اسلام ونشردین متین وقتل قہرکافرین واصلاح بلادوعباد واطفائے آتش فسادواشاعت فرائض وحدودالٰہیہ واصلاح ذات البین ومحافظت اصول ایمان وحفظ روایت حدیث وغیرہا امورکلیہ مہمہ سے فرصت نہ تھی لہٰذایہ امرجزئیہ مستحبہ توکیامعنی بلکہ تاسیس قواعد واصول وتفریع جزئیات وفروع وتصنیف وتدوین علوم ونظم دلائل حق وردشبہات اہل بدعت وغیرہا امورعظیمہ کی طرف بھی توجہ کامل نہ فرماسکے۔جب بفضل اﷲ تعالٰی ان کے زوربازونے دین الٰہی کی بنیاد مستحکم کردی اورمشارق ومغارب میں ملت حنفیہ کی جڑجم گئی۔اس وقت ائمہ وعلمائے مابعد نے تخت وبخت سازگار پاکر بیخ وبن جمانے والوں کی ہمت بلند کے قدم اورباغبان حقیقی کے فضل پرتکیہ کرکے اہم فالاہم کاموں میں مشغول ہوئے اب توبے خلش صرصرواندیشہ سموم اورہی آبیاریاں ہونے لگیں۔فکرصائب نے زمین تدقیق میں نہریں کھو دیں۔ذہن رواں نے زلال تحقیقی کی ندیاں بہائیں۔علماء واولیاء کی آنکھیں ان پاك مبارك نونہالوں کے لئے تھالے بنیں ہواخواہان دین وملت کی نسیم انفاس متبرکہ نے عطرباریاں فرمائیں یہاں تك کہ یہ مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کاباغ ہرابھرا پھلاپھولا لہلہایااوراس کے بھینے پھولوں سہانے پتّوں نے چشم وکام ودماغ پرعجب ناز سے احسان فرمایا،الحمدﷲ رب العالمین، اب اگرکوئی جاہل اعتراض کرے یہ کنچھیاں جواَب پھوٹیں جب کہاں تھیں،یہ پتیاں جواب نکلیں پہلے کیوں نہاں تھیں یہ پتلی پتلی ڈالیاں جواَب جھومتی ہیں نوپیدا ہیں یہ ننھی ننھی کلیاں جواَب مہکتی ہیں تازہ جلوہ نماہیں اگران میں کوئی خوبی پاتے تواگلے کیوں چھوڑجاتے تواس کی حماقت پر اس الٰہی باغ کا ایك ایك پھول قہقہہ لگائے گا کہ،اوجاہل! اگلوں کوجڑ جمانے کی فکرتھی وہ فرصت پاتے تو یہ سب کچھ کردکھاتے آخر اس سفاہت کانتیجہ یہی نکلے گا کہ وہ نادان اس باغ کے پھل پھول سے  


 

 



[1] تحفہ اثناعشریہ باب دہم درمطاعن خلفائے ثلٰثہ طعن ہفتم سہیل اکیڈمی لاہور ص۲۶۹

ف:نکتہ ۱۲   اصل بات اوراگلے لوگوں میں نہ ہونے کی وجہ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن