دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

بزہد وورع کوش وصدق وصفا                      ولیکن میفزائے برمصطفی

(زہد،تقوٰی،سچائی اورصفائی میں کوشش کرلیکن مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پرمت بڑھا۔ت)

کیارسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کومعاذاﷲ ان کی خوبی نہ معلوم ہوئی یاصحابہ کو افعال خیر کی طرف زیادہ توجہ تھی۔ غرض یہ بات ان مدہوشوں نے ایسی کہی جس کی بناء پر عیاذًا اﷲ عیاذًا باﷲ تمام صحابہ وتابعین بھی بدعتی ٹھہرے جاتے ہیں مگر اصل وہی ہے کہ نہ کرنا اوربات ہے اورمنع کرنااورچیز۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اگرایك کام نہ کیا اوراس کومنع بھی نہ فرمایا تو صحابہ کوکون مانع ہے کہ اسے نہ کریں اورصحابہ نہ کریں توتابعین کوکون عائق،وہ نہ کریں توتبع پرالزام نہیں،وہ نہ کریں توہم پرمضائقہ نہیں۔بس اتنا ہوناچاہئے کہ شرع کے نزدیك وہ کام برانہ ہو۔عجب لطف ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اورصحابہ وتابعین کاقطعًا نہ کرناتوحجت نہ ہوااورتبع کو باوجود ان سب کے نہ کرنے کے اجازت ملی مگر تبع میں وہ خوبی ہے کہ جب وہ بھی نہ کریں توا ب پچھلوں کے لئے راستہ بندہوگیا اس بے عقلی کی کچھ بھی حد ہے اس سے تواپنے یہاں کے ایك بڑے امام نواب صدیق حسن خاں شوہر ریاست بھوپال ہی کامذہب اختیار کرلو توبہت اعتراضوں سے بچو کہ انہوں نے بے دھڑك فرمایا"جوکچھ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے نہ کیا سب بدعت وگمراہی ہے"۔اب چاہے صحابہ کریں خواہ تابعین کوئی ہوبدعتی ہے یہاں تك کہ بوجہ ترویج تراویح امیرالمومنین فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کومعاذاﷲ گمراہ ٹھہرایا اوراعدائے دین کے پیرومرشدعبداﷲ بن سبا کی روح مقبوح کوبہت خوش کیا،انّا ﷲ وانّا الیہ راجعون(بے شك ہم اﷲ تعالٰی کا مال ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ت)

مجلس وقیام کاانکارکرتے کرتے کہاں تك نوبت پہنچی اﷲ تعالٰی اپنے غضب سے محفوظ رکھے۔آمین!

نکتہ ۱۱ فــــــ:امام علامہ احمدبن محمد قسطلانی شارح صحیح بخاری مواہب لدنیہ میں فرماتے ہیں:

الفعل یدل علی الجواز وعدم الفعل لایدل علی المنع[1]۔

کرنے سے توجوازسمجھاجاتاہے اورنہ کرنے سے ممانعت نہیں سمجھی جاتی ہے۔

 


 

 



[1] المواھب اللدنیہ

ف:نکتہ۱۱:نہ کرنا اورہے اورمنع کرنااور۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن