دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

تفعلون شیئًا لم یفعلہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال ھو واﷲ خیر فلم یزل ابوبکر یراجعنی حتی شرح اﷲ صدری للذی شرح لہ صدرابی بکر وعمر فتبعت القراٰن و اجمعہ  [1]الحدیث۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے نہیں کیا۔ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا اﷲ کی قسم یہ اچھاکام ہے،ابوبکرصدیق میرے ساتھ بحث کرتے رہے حتی کہ اﷲ نے اس کے لئے میراسینہ کھول دیا جس کے لئے ابوبکرصدیق اورعمرفاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہما کاسینہ کھولاتھا پھرمیں نے قرآن تلاش کرنا اورجمع کرناشروع کیا۔الحدیث۔

دیکھو زیدبن ثابت نے صدیق اکبراورصدیق اکبر نے فاروق اعظم پراعتراض کیاتوان حضرات نے یہ جواب نہ دیاکہ یہ نئی بات نکالنے کی اجازت نہ ہونا توپچھلے زمانہ میں ہوگا ہم صحابہ ہیں ہمارازمانہ خیرالقرون سے ہے،بلکہ یہی جواب دیاکہ اگر حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کام نہ کیا پروہ کام تواپنی ذات میں بھلائی کاہے پس کیونکر ممنوع ہوسکتاہے۔اور اسی پرصحابہ کرام کی رائے متفق ہوئی اور قرآن عظیم باتفاق حضرات صحابہ جمع ہوا۔اب غضب کی بات ہے ان حضرات کو سودااچھلے اورجوبات کہ صحابہ کرام میں طے ہوچکی پھراکھیڑیں۔

نکتہ ۱۰ فــــــ:جواعتراض ہم پرکرتے ہیں کہ تم کیاصحابہ تابعین اورتبع تابعین سے محبت وتعظیم میں زیادہ ہوکہ جوکچھ انہوں نے نہ کیا تم کرتے ہوئے،لطف یہ ہے کہ بعینہٖ وہی اعتراض اگرقابل تقسیم ہوتوتبع تابعین پرباعتبار تابعین اورتابعین پرباعتبارصحابہ اورصحابہ پرباعتباررسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم واردمثلًا جس فعل کوحضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وصحابہ وتابعین کسی نے نہ کیااورتبع تابعین کے زمانہ میں پیداہوا توتم اسے بدعت نہیں کہتے،ہم کہتے ہیں اس کام میں بھلائی ہوتی تو رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وصحابہ وتابعین ہی کرتے تبع تابعین کیااس سے زیادہ دین کااہتمام رکھتے ہیں جوانہوں نے نہ کیایہ کریں گے اسی طرح تابعین کے زمانہ میں جوکچھ پیداہو اس پروارد ہوگا کہ بہترہوتاتورسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وصحابہ کیوں نہ کرتے تابعین کچھ ان سے بڑھ کرٹھہرے علٰی ہذالقیاس جونئی باتیں صحابہ نے کیں انہیں بھی تمہاری طرح کہاجائے گا   ؎


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب فضائل القرآن باب جمع القرآن قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۷۴۵

ف:نکتہ ۱۰:اس کارَد کہ تم کیا اگلوں سے محبت وغیرہ میں زیادہ ہو۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن