30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہئے اب کدھر گئی ان قرون کی تخصیص،اورکیوں نہ خیرٹھہریں گے وہ امورجوعلماء وعرفائے مابعد میں بلحاظ اصول عموم واطلاق شائع ہوئے،والحمدﷲ۔
نکتہ ۸ فــــــ:صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین کے محاورات ومکالمات دیکھئے تو وہ خود صاف صاف ارشادفرمارہے ہیں کہ کچھ ہمارے زمانے میں ہونے پرمدارخیریت نہیں،دیکھئے بہت نئی باتیں کہ زمانہ پاك حضورسرورعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں نہ تھیں ان کے زمانہ میں پیداہوئیں اور وہ انہیں براکہتے اورنہایت تشددوانکارفرماتے اوربہت تازہ باتیں حادث ہوئیں کہ ان کو بدعت ومحدثات مان کرخود کرتے اورلوگوں کواجازت دیتے اورخیروحسن بتاتے۔
امیرالمومنین فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ تراویح کی نسبت ارشادفرماتے ہیں:
|
نعمت البدعۃ ھذہٖ۔[1] |
کیااچھی بدعت ہے یہ۔ |
سیدنا عبداﷲ بن عمررضی اﷲ تعالٰی عنہما نمازچاشت کی نسبت فرماتے ہیں:
|
انھما بدعۃ ونعمت البدعۃ وانھا لمن احسن ما احدث الناس[2]۔ |
بے شك وہ بدعت ہے اورکیاہی عمدہ بدعت ہے اوربیشك وہ ان بہترچیزوں میں سے ہے جولوگوں نے نئی نکالیں۔ |
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
احدثتم قیام رمضان فدومواعلیہ ولاتترکوہ۔[3] |
تم لوگوں نے قیام رمضان نیانکالاتواب جونکالاہے توہمیشہ کئے جاؤ اوراسے کبھی نہ چھوڑنا۔ |
دیکھو یہاں توصحابہ نے ان افعال کوبدعت کہہ کر حسن کہا،اورانہیں عبداﷲ بن عمررضی اﷲ تعالٰی عنہما نے مسجدمیں ایك شخص کو تثویب کہتے سن کر اپنے غلام سے فرمایا:
|
اخرج بنا من عند ھذاالمبتدع۔[4] |
نکل چل ہمارے ساتھ اس بدعتی کے پاس سے۔ |
[1] صحیح البخاری کتاب الصوم فصل من قام رمضان قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۶۹
[2] المعجم الکبیر حدیث ۱۳۵۶۳ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۱۲/ ۴۲۴
[3] المعجم الاوسط حدیث ۷۴۴۶ ۸/۲۱۸ و الدرالمنثور تحت الآیۃ ۵۷/ ۲۷ ۸/ ۶۴
[4] المصنف لعبدالرزاق باب التثویب فی الاذان والاقامۃ المکتب الاسلامی بیروت ۱/ ۴۷۵
ف:نکتہ۸:حدیث قرن کاچوتھا جواب۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع