دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

کہ قرآن وحدیث میں اس کانام لے کر جائزکہایامنع کیا ہو یااس کی کچھ حاجت نہیں بلکہ کسی عام یامطلق مامور بہ یاعام یامطلق منہی عنہ کے تحت میں داخل ہوناکفایت کرتاہے برتقدیراول تم پرفرض ہواکہ بالخصوص مجلس وقیام مجلس کے نام کے ساتھ قرآن وحدیث سے حکم ممانعت دکھاؤبرتقدیر ثانی کیاوجہ کہ ہم سے خصوصیت کاثبوت مانگتے ہو اوربآنکہ یہ افعال اطلاقات ذکرو تحدیث وتعظیم وتوقیر کے تحت میں داخل ہیں جائزنہیں مانتے۔

نکتہ۴ فــــــ:حضرات مانعین کاتمام طائفہ اس مرض میں گرفتارکہ قرون وزمان کوحاکم شرعی بنایاہے جونئی بات کہ قرآن و حدیث میں بایں ہیئت کذائی کہیں اس کاذکرنہیں جب فلاں زمانے میں ہوتو کچھ بری نہیں اورفلاں زمانے میں ہوتو ضلالت و گمراہی، حالانکہ شرعًا وعقلًا کسی طرح زمانہ کواحکام شرع یاکسی فعل کی تحسین وتقبیح پرقابونہیں، نیك بات کسی وقت میں ہو نیك ہے اوربراکام کسی زمانے میں ہوبراہے، آخربلوائے مصروواقعہ کربلا وحادثہ حرہ وبدعات خوارج وشناعات روافض و خباثات نواصب وخرافات معتزلہ وغیرہاامورشنیعہ زمانہ صحابہ وتابعین میں حادث ہوئے مگرمعاذاﷲ اس وجہ سے وہ نیك نہیں ٹھہرسکتے اوربنائے مدارس وتصنیف کتب وتدوین علوم ورَد مبتدعین وتعلیم نحووصرف وطریق اذکار وصوراشغال اولیائے سلاسل قدست اسرارہم وغیرہا امورحسنہ ان کے بعد شائع ہوئے مگرعیاذًا باﷲ اس وجہ سے بدعت نہیں قرارپاسکتے، اس کامدار نفس فعل کے حسن وقبح پرہے، جس کام کی خوبی صراحۃً یااشارۃً قرآن وحدیث سے ثابت وہ بیشك حسن ہوگاچاہے کہیں و اقع ہو اورجس کام کی برائی تصریحًا یاتلویحًا واردوہ بیشك قبیح ٹھہرے گا خواہ کسی وقت میں حادث ہو جمہورمحققین ائمہ وعلمانے اس قاعدے کی تصریح فرمائی اگرچہ منکرین براہ سینہ زوری نہ مانیں۔امام ولی الدین ابوذرعہ عراقی کاقول پہلے گزراکہ"کسی چیز کا نوپیداہوناموجب کراہت نہیں کہ بہتیری بدعتیں مستحب بلکہ واجب ہوتی ہیں جبکہ ان کے ساتھ کوئی مفسدہ شرعیہ نہ ہو[1]"۔ اسی طرح امام علامہ مرشد ملت حکیم امت سیدنا ومولانا حجۃ الحق والاسلام محمدغزالی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کاارشاد بھی اوپر مذکور کہ "صحابہ سے منقول نہ ہونا باعث ممانعت نہیں، بری تو وہ بدعت ہے جوکسی سنت ماموربہاکارَد کرے[2]"اورکیمیائے سعادت میں ارشادفرماتے ہیں:


 

 



[1] اثبات القیام

[2] احیاء العلوم کتاب السماع والوجد الباب الثانی المقام الثالث مطبع المشہد الحسینی قاہرہ ۲/ ۳۰۵

ف:نکتہ۴:منکرین کی حماقت کہ انہوں نے زمانہ کو حکم بنایاہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن