30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم سے فرماتاہے: "وَ رَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ ؕ﴿۴﴾"[1] (اوربلندکیا ہم نے تمہارے لئے تمہاراذکر۔)امام علامہ قاضی عیاض رحمہ اﷲ تعالٰی شفاشریف میں اس آیۃ کریمہ کی تفسیر سیدی ابن عطاقدس سرہ العزیز سے یوں نقل فرماتے ہیں:
|
جعلتك ذکرامن ذکری فمن ذکرك ذکرنی۔[2] |
یعنی حق تعالٰی اپنے حبیب صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے فرماتا ہے میں نے تمہیں اپنی یاد میں سے ایك یادکیاتوجوتمہارا ذکر کرے اس نے میراذکرکیا۔ |
بالجملہ کوئی مسلمان اس میں شك نہیں کرسکتاکہ مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی یادبعینہ خدا کی یادہے پس بحکم اطلاق جس جس طریقہ سے ان کی یاد کی جائے گی حسن ومحمود ہی رہے گی اورمجلس میلاد وصلوٰۃ بعداذان وغیرہما کسی خاص طریقے کے لئے ثبوت مطلق کے سوا کسی نئے ثبوت کی ہرگزحاجت نہ ہوگی ہاں جوکوئی ان طرق کوممنوع کہے وہ ان کی خاص ممانعت ثابت کرے، اسی طرح نعمت الٰہی کے بیان واظہارکاہمیں مطلقًا حکم دیاگیا،
|
قال اﷲ تعالٰی "وَ اَمَّا بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ ﴿٪۱۱﴾ "[3]۔ |
(اﷲ تعالٰی نے فرمایا:)اپنے رب کی نعمت خوب بیان کرو۔ |
اورولادت اقدس حضورصاحب لولاك صلی اﷲ تعالٰی تعالٰی علیہ وسلم تمام نعمتوں کی اصل ہے تو اس کے خوب بیان واظہار کانص قطعی قرآن سے ہمیں حکم ہو اوربیان واظہارمجمع میں بخوبی ہوگا توضرورچاہئے کہ جس قدرہوسکے لوگ جمع کئے جائیں اورانہیں ذکرولادت باسعادت سنایاجائے اسی کانام مجلس میلادہے، علٰی ہذالقیاس نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم وتوقیر مسلمان کا ایمان ہے اور اس کی خوبی قرآن عظیم سے مطلقًا ثابت، قال اﷲ تعالٰی:
|
"اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰکَ شٰہِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیۡرًا ۙ﴿۸﴾ لِّتُؤْمِنُوۡا بِاللہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ تُعَزِّرُوۡہُ وَ تُوَقِّرُوۡہُ ؕ"[4] |
اے نبی! ہم نے تمہیں بھیجاگواہ اورخوشخبری دینے والا اورڈر سنانے والاتاکہ اے لوگو! تم خدااوررسول پر ایمان لاؤ اور رسول کی تعظیم کرو۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع