30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تحریرالاصول علامہ ابن الہمام اوراس کی شرح میں ہے:
|
العمل بہ ان یجری فی کل ماصدق علیہ المطلق۔[1] |
اس پرعمل کرنایہ ہے کہ وہ ہر اس چیزمیں جاری ہو جس پر مطلق صادق آتاہے(ت) |
یہاں تك کہ خود فتوائے مصدقہ نذیریہ میں ہے:"جب عام ومطلق چھوڑا تویقینا اپنے عموم واطلاق پررہے گا عموم واطلاق سے استدلال برابرزمانہ صحابہ کرام سے آج تك بلانکیر رائج ہے۔"[2]اب سنئے ذکرالٰہی کی خوبی شرع سے مطلقًا ثابت،
|
قال اﷲ تعالٰی "اذْکُرُوا اللہَ ذِکْرًا کَثِیۡرًا ﴿ۙ۴۱﴾"[3]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:)خداکویادکرو بہت یاد کرنا۔ |
اورنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بلکہ تمام انبیاء فــــــ واولیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی یادمیں خداکی یادہے کہ ان کی یادہے تواسی لئے کہ وہ اﷲ کے نبی ہیں، یہ اﷲ کے ولی ہیں، معہذا نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی یادمجالس ومحافل میں یونہی ہوتی ہے کہ حضرت حق تبارك وتعالٰی نے انہیں یہ مراتب بخشے یہ کمال عطافرمائے، اب چاہے اسے نعت سمجھ لویعنی ہمارے آقا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ایسے جنہیں حق سبحانہ وتعالٰی نے ایسے درجے دئیے اس وقت یہ کلام کریمہ "وَرَفَعَ بَعْضَہُمْ دَرَجٰتٍؕ"[4] (اور کوئی وہ ہے جس کو سب پردرجوں بلند کیا۔ت)کی قبیل سے ہوگا، چاہے حمدسمجھ لویعنی ہمارامالك ایساہے جس نے اپنے محبوب کویہ رتبے بخشے اس وقت یہ کلام کریمہ " سُبْحٰنَ الَّذِیۡۤ اَسْرٰی بِعَبْدِہٖ"[5] (پاکی ہے اسے جو اپنے بندے کوراتوں رات لے گیا۔ ت) و آیۃ کریمہ "ہُوَ الَّذِیۡۤ اَرْسَلَ رَسُوۡلَہٗ بِالْہُدٰی"[6] (وہ وہی ہے جس نے اپنے رسول کوہدایت کے ساتھ بھیجا۔ت) کے طورپر ہوجائے گا۔ حق سبحانہ وتعالٰی اپنے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع