دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

فیہ حدودا امرکم ان لاتعتدوھا وفرض فرائض امرکم ان تتبعوھا وحرم حرمات نھاکم ان تنتھوھا وترك اشیاء لم یدعھا نسیئًا فلاتکلفوھا و انما ترکھا رحمۃ لکم۔[1]

میں تمہارے لئے کچھ حدیں باندھیں اورتمہیں حکم دیا کہ ان سے آگے نہ بڑھو اورکچھ فرض کئے اورتمہیں حکم کیاکہ ان کی پیروی کرواورکچھ چیزیں حرام فرمائیں اورتمہیں ان کی بے حرمتی سے منع فرمایا اورکچھ چیزیں اس نے چھوڑدیں کہ بھول کر نہ چھوڑیں ان میں تکلف نہ کرو اور اس نے تم پر رحمت ہی کے لئے انہیں چھوڑاہے۔

امام عارف باﷲ سیدی عبدالغنی نابلسی فرماتے ہیں:

لیس الاحتیاط فی الافتراء علی اﷲ باثبات الحرمۃ والکراھۃ الذین لابدلھما من دلیل بل فی القول بالاباحۃ التی ھی الاصل۔[2]

یہ کچھ احتیاط نہیں ہے کہ کسی چیزکوحرام یا مکروہ کہہ کرخدا پر افتراء کردوکہ حرمت وکراہت کے لئے دلیل درکارہے بلکہ احتیاط اس میں ہے کہ اباحت مانی جائے کہ اصل وہی ہے۔

مولاناعلی قاری رسالہ اقتداء بالمخالف میں فرماتے ہیں:

من المعلوم ان الاصل فی کل مسئلۃ ھوالصحۃ واما القول بالفساد اوالکراھۃ فیحتاج الٰی حجۃ من الکتاب والسّنّۃ اواجماع الامۃ۔[3]

یقینی بات ہے کہ اصل ہرمسئلہ میں صحت ہے اورفساد یا کراہت ماننایہ محتاج اس کاہے کہ قرآن یاحدیث یااجماع امت سے اس پردلیل قائم کی جائے۔

اوراس کے لئے بہت آیات وحدیث سے یہ مطلب ثابت اوراکابر ائمہ سلف وخلف کے کلام میں اس کی تصریح موجود، یہاں تك کہ میاں نذیرحسین دہلوی کے فتوائے مصدقہ مہری دستخطی میں ہے"اومدہوش بے عقل، خدااوررسول کاجائزنہ کہنااور بات ہے اورناجائز کہنااوربات۔یہ بتاؤ کہ تم جوناجائز کہتے ہو خدااوررسول نے ناجائز کہاں کہاہے۔[4]"الخ اھ ملخصًا۔


 

 



[1] کتاب الحجۃ

[2] ردالمحتار بحوالہ الصلح بین الاخوان کتاب الاشربہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۹۶

[3] رسالہ الاقتداء بالمخالف

[4] فتاوٰی نذیرحسین دہلوی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن