30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہیں ٹھہرسکتا، جوایساکہے وہ خبیث خودبدعتی احبارورہبان پرست ہے کہ مجتہدچاہے اگلاہو یاپچھلاوہ تومظہرحکم خداہے، نہ مثبت۔اب تومانناپڑے گا کہ جوشخص قیام کوبدعت وضلالت کہے وہ خود خبیث بدعتی احبارورہبان پرست ہے۔اورسنئے تمام لطائف جوایسی جگہ اس خبط پرناز کرتاتھا کہ یہ قیام حادث ہے اورحدیث میں محدثات کی مذمت وارد۔مجتہد صاحب نے یہ دروازہ بھی بندکردیا کہ اسی فتوے میں ہے خدانے مجتہدوں کواس لئے بنایاہے کہ جوواقعہ تازہ پیداہو اس کاحکم بیان کریں تواس کا اماموں پرطعنہ بعینہٖ قرآن وحدیث پرطعن ہے اورایسی جگہ حدیث من احدث الخ پڑھنااول توجھوٹ دوسرے کتنابے محل الخ اس مقام کازیادہ احقاق وکمال اوردلائل مانعین کا ازہاق وابطال فقیرغفراﷲ تعالٰی لہ کے رسالہ الصارم الالٰھی علٰی عمائد المشرب الواھی پر محمول کہ رَ دفتوائے مولوی نذیرحسین دہلوی میں زیر قصدتالیف ہے وہاں ان شاء اﷲ العزیز فیض الٰہی نئے طور سے بندہ اذل ارذل کے لئے کارفرمائے عنایت ہوگا جوکچھ لکھاجائے گا محض اقرار واعتراف عمائد فرقہ سے مثبت ہوگا، واﷲ الموفق والمعین ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم(اﷲ تعالٰی ہی توفیق دینے والااورمدد کرنے والاہے۔بلندی وعظمت والے معبود کی توفیق کے بغیرنہ توگناہ سے بچنے کی طاقت ہے اورنہ ہی نیکی کرنے کی۔ت)
مقام دوم:اس مقام کی شرح وتفصیل مفضی نہایت اطناب وتطویل کہ اگراس کاایك حصہ بیان میں آئے تو کتاب مستقل ہوجائے معہذا ہمارے علمائے عرب وعجم بحمداﷲ اس سے فارغ ہوچکے کوئی دقیقہ احقاق حق وابطال کا اٹھانہ رکھاعلی الخصوص حضرت حامی سنن وماحی الفتن حجۃ اﷲ فی الارضین معجزۃ سیدالمرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حضرت سیدی خدمت والدم روّح اﷲ روحہ و نوّر ضریحہ نے کتاب مستطاب اصول الرشاد لقمع مبانی الفساد میں وہ تحقیقات بدیعہ وتدقیقات منیعہ ارشاد فرمائیں جن کے بعد ان شاء اﷲ تعالٰی حق کے لیے نہیں مگر غایت انجلاء بیان باطل کو نصیب نہیں مگر بے موت بے امان، والحمد ﷲ رب العالمین، لہٰذا فقیریہاں چنداجمالی نکتوں پربرسبیل اشارہ وایماء اکتفاکرتا ہے اگر اسی قدرچشم انصاف میں پسندآیا فبہا ورنہ ان شاء اﷲ تعالٰی فقیر تفصیل وتکمیل کے لئے حاضر ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم(اورنہیں ہے طاقت گناہ سے بچنے کی، اورنہ ہی نیکی کرنے کی مگربلندی، عظمت اور قدرت والے معبود کی توفیق سے۔ت)
نکتہ ۱ فــــــ:اصل اشیاء میں اباحت ہے یعنی جس چیزکی ممانعت شرع مطہرہ سے ثابت اور اس کی
ف:نکتہ۱:اصل اشیاء میں اباحت ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع