دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

میں بہت منکرین کواپنے گھربھی جائے دست وپا زدن باقی نہیں وہ بزورزبان قیام کو بدعت وناجائز کہے جاتے ہیں مگران کے امام تومولٰی ومرشد وآقامجتہد الطائفہ میاں نذیرحسین صاحب دہلوی کہ آج وہابیہ ہندوستان کے سروسرداراوران کے یہاں لقب شیخ الکل فی الکل کے سزاوار ہیں جن کی نسبت وہابیہ ہند کی ناك طائفہ بھرکے بڑے متکلم بیباك کشورتوہب کے افسرفوجی میاں بشیرالدین صاحب قنوجی نے اپنے رسالہ ممانعت مجلس وقیام مسمّٰی بہ غایۃ الکلام میں لکھا:

زبدۃ المحققین وعمدۃ المحدثین ومولاناسیدنذیرحسین شاہجہاں آبادی ازاولیائے عصرواکابرعلمائے این زمان ست[1]الٰی آخرا لہذیان۔

محققین میں افضل اورمحدثین کے معتمد مولاناسیدنذیرحسین شاہجہاں آبادی اس زمانے کے اولیاء واکابرعلماء میں سے ہیں۔ خرافات کے آخر تک۔(ت)

یہ حضرت من حیث لایشعر جوازواستحباب قیام تسلیم فرماچکے، امام اجل عالم الامہ کاشف الغمہ سیدنا تقی الملۃ والدین سبکی اوران کے حضارمجلس کانعت وذکر حضور اصطفاعلیہ افضل التحیۃ والثناء سن کرقیام فرمانا توہم اوپرثابت کرآئے اور اس سے ملامجتہد دہلوی بھی انکارنہیں کرسکتے کہ خود اسی مسئلہ میں ان کے مستند علامہ شامی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ نے بھی سبل الہدٰی والرشاد میں یہ حکایت نقل فرمائی اب سنئے کہ مجتہد بہادر اپنے ایك دستخطی مہری مصدقہ فتوٰی میں کہ فقیر کے پاس اصلی موجودہے کیاکچھ تسلیم فرماتے ہیں ان امام ہمام کی نسبت لکھاہے:تقی الدین سبکی کے اجتہادپرعلماء کااجماع ہے۔امام علامہ مجتہد ابن حجرمکی ان کی تعریف میں لکھتے ہیں:

الامام المجمع علی جلالتہ واجتہادہ[2]۔

وہ امام جن کی جلالت واجتہاد پراجماع ہے۔(ت)

یہاں سے صاف ثابت ہواکہ امام تقی الدین کامجتہدہونا ان تیرہ صدی کے مجتہد کومقبول ہے اور اسی فتوے میں ہے جب ایك امام صحیح الاجتہاد نے ایك کام توکیاضرور ہے کہ اس کااجتہاد اس کی طرف مؤدی ہواوراجتہاد بیشك حجت شرعیہ ہے۔اب کیاکلام رہاکہ اس قیام کے جواز پرحجت شرعیہ قائم، اورسنئے اسی فتوٰی میں ہے جیسے ائمہ اربعہ کاقول ضلالت نہیں ہوسکتا ایسے ہی کسی مجتہد  کامذہب بدعت


 

 



[1] غایۃ الکلام بشیرالدین القنوجی

[2] فتاوٰی حدیثیہ مطلب فیماجری من ابن تیمیہ الخ مطبع جمالیہ مصر ص۸۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن