30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جس کے بعد اورسند کی احتیاج نہ تھی، جیساکہ علامہ جلیل علی بن برہان حلبی وعلامہ انباری وغیرہما علماء نے تصریح فرمائی نہ کہ ان ائمہ کے بعد یہ قیام تمام بلاددارالاسلام کے خواص وعوام میں صدہاسال سے شائع وذائع ہے اورہزارہاعلماء واولیاء اس پراتفاق واجماع فرمائیں جب بھی آپ صاحبوں کے نزدیك لائق تسلیم نہ ہو، صدحیف ہزارافسوس کہ قرنہاقرن سے علمائے امت محمدیہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سب معاذاﷲ بدعتی وگمراہ وخطاکارٹھہریں اورسچے پکے سنی بنیں تویہ چندہندی جنہیں اس ملك میں احکام اسلام جاری نہ ہونے نے ڈھیلی باگ کردی "اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ﴿۱۵۶﴾"[1] (ہم اﷲ کے مال ہیں اورہمیں اسی کی طرف پھرناہے۔ت)
فــــــ۱ یہ مجمل تحقیق استحباب قیام پرصرف ایك دلیل کی، اس کے سوا دلائل متکاثرہ وحجج باہرہ وبراہین قاہرہ قرآن وحدیث واصول وقواعد شرع سے اس پرقائم ہیں جن کی تفصیل وتوضیح اورشبہات مانعین کی تذلیل وتفضیح پرطرزبدیع ونہج نجیح حضرت حجۃ الاسلام بقیۃ السلف تاج العلماء راس الکملاسیدی ومولائی خدمت والد ماجد حضرت مولانا محمدنقی علی خاں صاحب قادری برکاتی احمدی قدس اﷲ تعالٰی سرہ الزکی نے رسالہ مستطابہ اذاقۃ الاٰثام لمانعی عمل المولد والقیام میں بمالامزید علیہ بیان فرمائی، جسے تحقیق عدیل وتدقیق بے مثیل دیکھنے کی تمناہو اسے مژدہ دیجئے کہ اس پاك مبارك رسالہ کے مائدہ فائدہ سے زلہ رباہو، رہایہ کہ قیام ذکرولادت شریف کے وقت کیوں ہے، اس کی وجہ نہایت روشن، اولًا صدہاسال سے علماء کرام وبلاددارالاسلام میں یونہی معمول، ثانیًا ائمہ دین تصریح فرماتے ہیں کہ ذکرپاك صاحب لولاك صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم مثل ذات اقدس کے ہے اورصورتعظیم سے ایك صورت قیام بھی ہے اوریہ صورت وقت قدوم معظم بجالائی جاتی ہے اور ذکرولادت شریف حضورسیدالعالمین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے عالم دنیامیں تشریف آوری کاذکر ہے تویہ تعظیم اسی ذکر کے ساتھ مناسب ہوئی، واﷲ تعالٰی اعلم۔
لطیفہ نظیفہ: ہمارے فــــــ۲ فرقہ اہلسنت وجماعت پررحمت الٰہیہ کی تمامی سے ہے کہ اس مسئلہ
[1] القرآن الکریم ۲/ ۱۵۶
ف۱:تحقیقی ذکرولادت شریفہ
ف۲:ایك بڑے وہابی میاں نذرحسین دہلوی کاکلام اوراس سے ڈنکے کی چوٹ ثبوت قیام۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع