30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شوکت وجبروت کوخیال کیجئے اورمشتے چندمانعین ہندوستان میں ایك ایك کامنہ چراغ لے کر دیکھئے کہ ان میں سے کوئی بھی اس عالی شان مجمع میں جاکر ان کے حضور اپنی زبان کھول سکتاہے اوریوں تو: ؎
چوں شیراں برفتند ازمرغزار زندروبہ لنگ لاف شکار[1]
(جب جنگلات اورسبزہ زار سے شیر چلے جائیں تولنگڑی لومڑی بھی شکار کی ڈینگیں مارنے لگتی ہے۔ت)
جسے چاہئے کہہ دیجئے کہ وہ کیاتھا ہم ان کی کب مانتے ہیں، ان کاقول کیاحجت ہوسکتاہے، یہ بھی نہ سہی، بالفرض اگران سب اکابر سے بیان مسئلہ میں غلطی وخطاہوجائے تونقل وروایت میں تو معاذاﷲ کذب وافتراء نہ کریں گے، اب اوپر کی عبارتیں دیکھئے کہ کتنے علمائے اہلسنت وجماعت وعلمائے بلاددارالاسلام کااس فعل کے استحباب واستحسان پراجماع نقل کیاہے، کیا اجماع اہلسنت بھی پایہ قبول سے ساقط، اورہنوزدلیل وسند کی حاجت باقی ہے، اچھایہ بھی جانے دو، اورچندہندیوں کاخلاف کہ وہ بھی جب یہاں کسی طرح کادینی بندوبست ونظام نہ رہا اورہرایك کو جومنہ پرآئے بك دینے کااختیار ملاوقت وموقع پاکربہك اٹھے ہیں، قادح اجماع جانو، تاہم ہماری طرف سواداعظم میں توشك نہیں، اورحضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اتبعوا السوادالاعظم فانہ من شذ شذ فی النار۔[2] |
بڑے گروہ کی پیروی کرو کہ جواکیلارہااکیلادوزخ میں گیا۔ |
اورفرماتے ہیں:
|
انما یاکل الذئب القاصیۃ۔[3] |
بھیڑیا اسی بکری کوکھاتاہے جوگلہ سے دورہوتی ہے۔ |
انصاف کیجئے توحضرت امام اجل محقق اعظم سیدنا تقی الملۃ والدین سبکی اوراس وقت کے اکابرعلماء واعیان قضاۃ ومشائخ اسلام کا قیام ہی مسلمانوں کے لئے حجت کافیہ تھا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع