30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آخرروضۃ النعیم میں جوفتوائے علماء کرام مطبوع ہوئے ان میں فتوائے ۸ حضرات علماء مدینہ منورہ میں بعد اثبات حسن وخوبی محفل میلاد شریف مذکور:
|
والحاصل ان مایصنع من الولائم فی المولد الشریف وقرائتہ بحضرۃ المسلمین وانفاق المبرات والقیام عند ذکرولادۃ الرسول الامین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ورش ماء الورد والقاء البخوروتزیین المکان وقرأۃ شیئ من القراٰن والصلٰوۃ علی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم واظھار الفرح والسرور فلاشبھۃ فی انہ بدعۃ حسنۃ مستحبۃ وفضیلۃ شریفۃ مستحسنۃ اذلیس کل بدعۃ حرامًا، بل قدتکون واجبۃ کنصب الادلۃ للرد علی الفرق الضالۃ وتعلم النحو وسائر العلوم المعینیۃ علٰی فھم الکتاب و السنۃ کما ینبغی، و مندوبۃ کبناء الربط و المدارس، و مباحۃ کالتوسع فی الماکل والمشارب اللذیذۃ و الثیاب کما فی شرح المناوی علی جامع الصغیر عن تھذیب النووی فلاینکرھا الامبتدع لااستماع لقولہ بل علی حاکم الاسلام ان یعزرہ[1] واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
یعنی خلاصہ مقصودیہ ہے کہ میلادشریف میں ولیمے کرنااور حال ولادت مسلمانوں کوسنانا اورخیرات ومبرات بجالانا اور ذکرولادت رسول امین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے وقت قیام کرنا اورگلاب چھڑکنا اورخوشبوئیں سلگانا اورمکان آراستہ کرنا اورکچھ قرآن پڑھنا اورنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر درودبھیجنااورفرحت وسرور کا ظاہرکرنابیشك بدعت حسنہ مستحبہ فضیلت اورشریفہ مستحسنہ ہے کہ ہربدعت حرام نہیں ہوتی بلکہ کبھی واجب ہوتی ہے جیسے گمراہ فرقوں کے رَد کے لئے دلائل قائم کرنا اورنحووغیرہ وہ علوم سیکھنا جن کی مدد سے قرآن وحدیث بخوبی سمجھ میں آسکیں اورکبھی مستحب ہوتی ہے جیسے سرائیں اورمدرسے بنانا، کبھی مباح جیسے لذیذکھانے پینے اورکپڑوں میں وسعت کرنا جیساکہ علامہ مناوی نے شرح جامع صغیر میں تہذیب امام علامہ نووی سے نقل کیاتوان امور کاانکاروہی کرے گا جوبدعتی ہوگا، اس کی بات سننا نہ چاہئے بلکہ حاکم اسلام پرواجب ہے کہ اسے سزادے، واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع