30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شیخ مشائخنا مولانا الامام الاجل الفقیہ المحدث سراج العلماء عبداﷲ سراج مکی مفتی حنفیہ فرماتے ہیں:
|
توارثہ الائمۃ الاعلام واقرہ الائمۃ والحکام من غیر نکیر منکرو ردّراد ولھذا کان حسنا ومن یستحق التعظیم غیرہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ویکفی اثر عبد اﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنھما ماراٰہ المسلمون حسنا فھو عنداﷲ حسن[1]۔ |
یہ قیام مشہوربرابراماموں میں متوارث چلاآتاہے اوراسے ائمہ وحکام نے برابررکھااورکسی نے رَدّوانکارنہ کیا لہٰذا یہ مستحب ٹھہرا اورنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے سوا اورکون مستحق تعظیم ہے اورسیدنا عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی حدیث کافی ہے کہ جس چیزکو اہل اسلام نیك سمجھیں وہ اﷲ تعالٰی کے نزدیك بھی نیك ہے۔ |
اسی طرح مفتی عمربن ابی بکر شافعی نے اس کے استحباب واستحسان پرتصریح فرمائی۔
فتوائے علمائے حرمین محترمین جس پرمفتی مکہ معظمہ مولٰینا محمدبن حسین کتبی حنفی اور رئیس العلماء شیخ المدرسین مولاناجمال حنفی اورمفتی مالکیہ مولانا حسین بن ابراہیم مکی اورسیدالمحققین مولانا احمدبن زین شافعی اورمدرس مسجدنبوی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مولانا محمدبن محمد غرب شافعی اورمولاناعبدالکریم بن عبدالحکیم حنفی مدنی اورفقیہ جلیل مولانا عبدالجبار حنبلی بصری نزیل مدینہ منورہ اورمولانا ابراہیم بن محمدخیار حسینی شافعی مدنی کی مہریں ہیں اوراصل فتوٰی مزیّن بخطوط ومواہیر علماء ممدوحین فقیر نے بچشم خود دیکھا اور مدتوں فقیرکے پاس رہاجس میں اکثر مسائل متنازع فیہا پربحث فرمائی ہے اوردلائل باہرہ مذہب وہابیت کو سراسرباطل ومردودٹھہرایاہے، اس میں دربارہ قیام مذکورہے:
|
واما قیام اھل الاسلام عند ذکر ولادتہ علیہ الصّلٰوۃ والسلام فی ذٰلك المحفل اشاعۃ للتعظیم واظھار |
یعنی ذکرولادت حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے وقت اس محفل میں اہل اسلام کا اشاعت تعظیم واظہاراحترام کے لئے قیام کرنا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع