30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لما یجب علینا تعظیمہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم[1]۔ |
کہ ہم پرنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم واجب ہے۔ |
مولٰینا محمدبن یحیٰی حنبلی مفتی حنابلہ فرماتے ہیں:
|
نعم یجب القیام عند ذکر ولادتہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اذ یحضرروحانیتہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فعند ذٰلك یجب التعظیم والقیام[2]۔ قولہ رحمہ اﷲ تعالٰی یجب القیام الخ اقول: اراد التاکد فی محل الادب کقول القائل لحبیبہ حقك واجب علیّ وھو من المحاورات الشائعۃ بینھم کمالا یخفی علٰی من تتبع کلماتھم واما حضور روحانیتہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فعلی مافصل ونقح ابی و مولائی مقدام العلماء الکرام فی کتابہ اذاقۃ الاٰثام و اﷲ تعالٰی اعلم۔ |
ہاں ذکرولادت حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے وقت قیام ضرور ہے کہ روح اقدس حضورمعلی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم جلوہ فرما ہوتی ہے تواس وقت تعظیم وقیام ضرورہوا۔ مولانا علیہ الرحمہ کاقول کہ قیام واجب ہے الخ میں کہتاہوں اس سے مولانا موصوف نے محل ادب میں تاکیدکاارادہ فرمایا ہے جیسے کوئی اپنے دوست کوکہے کہ تیراحق مجھ پرواجب ہے، یہ عربوں میں مشہورمحاورات میں سے ہے، جیساکہ ان کے کلام کے تتبع کرنے والے پرمخفی نہیں، رہاحضوراکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی روحانیت کاجلوہ گرہونا، تو اس کی تفصیل وتنقیح علماء کے پیشوا میرے آقا ووالدگرامی نے اپنی کتا ب اذاقۃ الآثام میں کردی ہے، واﷲ تعالٰی اعلم |
مولٰینا عبداﷲ بن محمد مفتی حنفیہ فرماتے ہیں:استحسنہ کثیرون[3] (اسے بہت علماء نے مستحسن رکھاہے)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع