دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

کلہ من تعظیمہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وقد افردت مسئلۃ المولد ومایتعلق بھابالتالیف واعتنی بذٰلك کثیرمن العلماء فالفوافی ذٰلك مصنفات مشحونۃ بالادلّۃ والبراھین فلاحاجۃ لنا الی الاطالۃ بذٰلک۔[1]

تعظیم سے ہیں اوریہ مسئلہ مجلس میلاد اوراس کے متعلقات کا ایساہے جس میں مستقل کتابیں تصنیف ہوئیں اوربکثرت علماء دین نے اس کا اہتمام فرمایا اوردلائل وبراہین سے بھری ہوئی کتابیں اس میں تالیف فرمائیں تو ہمیں اس مسئلہ میں تطویل کلام کی حاجت نہیں۔

شیخ مشائخنا خاتمۃ المحققین امام العلماء سیدالمدرسین مفتی الحنفیۃ بمکۃ المحمیہ سیدنا برکتنا علامہ جمال بن عبداﷲ بن عمرمکی اپنے فتاوٰی میں فرماتے ہیں:

القیام عندذکر مولدہ الاعطر صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم استحسنہ جمع من السلف فھو بدعۃ حسنۃ۔[2]

ذکرمولد اعطرحضورپرنورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے وقت قیام کو ایك جماعت سلف نے مستحسن کہاتو وہ بدعۃ حسنہ ہے۔

پھرعلامہ انباری کی مواردالظمآن سے نقل فرماتے ہیں:

قام الامام السبکی وجمیع من بالمجلس وکفی بمثل ذٰلك فی الاقتداء[3] اھ ملخصًا۔

امام سبکی اورتمام حاضرین مجلس نے قیام کیا اوراس قدراقتداء کے لئے بس ہے۔

مولانا جمال عمرقدس سرہ کے اس فتوٰی پرموافقت فرمائی مولاناصدیق بن عبدالرحمن کمال مدرس مسجد حرام اورحضرت علامۃ الوری علم الہدٰی مولانا وشیخنا وبرکتنا السید السند احمدوزین دحلان شافعی اورمولٰینا محمدبن محمدکتبی مکی اورمولٰینا حسین بن ابراہیم مکی مالکی مفتی مالکیہ وغیرھم اکابرعلمانے نفعنا اﷲ تعالٰی بعلومہم آمین۔یہی مولانا حسین دوسری جگہ فرماتے ہیں:

استحسنہ کثیر من العلماء وھو حسن

اسے بہت علماء نے مستحسن رکھا، اوروہ حسن ہے

 


 

 



[1] الدررالسنیہ فی الرد علی الوہابیہ دارالشفقۃ استانبول ترکیا ص۱۸

[2] فتاوٰی جمال بن عمر المکی

[3] فتاوٰی جمال بن عمر المکی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن