دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

القیام المذکور وقدقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لاتجتمع امتی علی الضلالۃ۔[1]

مستحسن ہے اوربیشك نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:میری امت گمراہی پرجمع نہیں ہوتی۔

امام علامہ مدالقی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں:

جرت عادۃ القوم بقیام الناس اذا انتھٰی المداح الٰی ذکرمولدہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وھی بدعۃ مستحبۃ لما فیہ من اظھار السرور التعظیم الخ نقلہ المولی الدمیاطی۔[2]

یعنی عادت قوم کی جاری ہے کہ جب مدح خواں ذکرمیلاد حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تك پہنچتاہے تولوگ کھڑے ہوجاتے ہیں اور یہ بدعت مستحبہ ہے کہ اس میں نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی پیدائش پرخوشی اورحضور کی تعظیم کااظہارہے الخ(مولٰینا دمیاطی نے اس کو نقل فرمایا۔ت)

علامہ ابوزید رسالہ میلادمیں لکھتے ہیں:

استحسن القیام عند ذکر الولادۃ۔[3]

ذکرولادت کے وقت قیام مستحسن ہے۔

خاتمۃ المحدثین زین الحرم عن الکرم مولانا سیداحمد زین دحلان مکی قدس سرہ الملکی اپنی کتاب مستطاب الدررالسنیہ فی الرد علی الوہابیہ میں فرماتے ہیں:

من تعظیمہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الفرح بلیلۃ ولادتہ وقرأۃ المولد والقیام عند ذکرولادتہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم واطعام الطعام وغیرذٰلك ممّا یعتاد الناس فعلہ من انواع البرفان ذٰلك

یعنی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم سے حضور کی شب ولادت کی خوشی کرنا اورمولدشریف پڑھنا اورذکرولادت اقدس کے وقت کھڑاہونااورمجلس شریف میں حاضرین کوکھانادینا اوران کے سوااورنیکی کی باتیں کہ مسلمانوں میں رائج ہیں کہ یہ سب نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی

 


 

 



[1] اثبات القیام

[2] اثبات القیام

[3] رسالۃ المیلاد للعلامہ ابی زید

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن