30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مدحہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ؎ قلیل لمدح المصطفی الخط بالذھب علٰی ورق من خط احسن من کتب وان تنھض الاشراف عند سماعہ قیامًا صفوفا اوجثیًا علی الرکب فعند ذٰلك قام الامام السبکی وجمیع من فی المجلس فحصل انس کبیر بذٰلك المجلس ویکفی مثل ذٰلك فی الاقتداء۔[1] |
کثیر اس زمانہ کے علماء کی مجتمع ہوئی۔اس مجلس میں کسی نے امام صرصری کے یہ اشعار نعت حضور سیدالابرار صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں پڑھے جن کاخلاصہ یہ ہے کہ مدح مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے لئے یہ بھی تھوڑاہے کہ سب سے اچھا خوشنویس ہواس کے ہاتھ سے چاندی کے پتّرپرسونے کے پانی سے لکھی جائے اورجولوگ شرف دینی رکھتے ہیں، وہ ان کی نعت سن کر صف باندھ کرسروقد یا گھٹنوں کے بل کھڑے ہوجائیں ان اشعار کے سنتے ہی حضرت امام سبکی وجملہ علمائے کرام حاضرین مجلس مبارك نے قیام فرمایا اوراس کی وجہ سے اس مجلس میں نہایت انس حاصل ہوا۔علامہ جلیل حلبی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں اس قدر پیروی کے لئے کفایت کرتاہے انتہی(ت) |
اقول:یہ امام صرصری صاحب قصیدہ نعتیہ وہ ہیں جنہیں علامہ محمدبن علی شامی مستند مانعین نے سبیل الہدٰی والرشاد میں اپنے زمانے کاحسان اورنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کامحب صادق فرمایا اور امام اجل حضرت امام الائمہ تقی الملۃ والدین سبکی قدس سرہ الشریف کی جلالت شان ورفعت مکان تو آفتاب نیمروز سے زیادہ روشن ہے یہاں تك کہ مانعین کے پیشوا مولوی نذیر حسین دہلوی اپنے ایك مہری فتوے میں ان کابالاجماع امام جلیل ومجتہد کبیرہونا تسلیم کرتے ہیں، اور اس زمانے کے اعیان علماء ومشائخ اسلام کاان کے ساتھ اس پرموافقت فرمانا بحمداﷲ تعالٰی متبعین سلف صالحین کے لئے ایك کافی سندہے آخرنہ دیکھاکہ علامہ حلبی نے ارشاد فرمایا اسی قدراقتداء کے لئے بس ہے، عالم کامل عارف باﷲ سیدسند مولٰینا سیدجعفربرزنجی قدس سرہ العزیز جن کارسالہ عقدالجوہر فی مولدالنبی الازہر صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حرمین محترمین ودیگر بلاددارالاسلام میں رائج ہے اور مستند مانعین مولانا رفیع الدین نے تاریخ الحرمین میں اس رسالے اوران مصنف جلیل القدر کی نہایت مدح وثنا لکھی ہے اپنے اسی رسالے مبارکہ میں فرماتے ہیں:
[1] انسان العیون فی سیرۃ الامین المامون باب تسمیتہ صلی اﷲ علیہ وسلم محمداواحمد داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۸۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع