30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان الحکم الاﷲ[1]، وانما الحرام ماحرم اﷲ فی کتابہ وماسکت عنہ فھو مما عفاعنہ[2]۔ |
حکم نہیں ہے مگراﷲ تعالٰی کے لئے۔اورحرام وہ ہے جس کو اﷲ تعالٰی نے حرام کیا، اور جس پرسکوت فرمایا وہ معاف شدہ چیزوں میں سے ہے(ت) |
علی الخصوص حرمین طیبین مکہ معظمہ ومدینہ منورہ صلی اﷲ تعالٰی علٰی منورھما وبارک وسلم کہ مبدء ومرجع دین وایمان ہیں وہاں کے اکابرعلماء ومفتیان مذاہب اربعہ مدتہا مدت سے اس فعل کے فاعل وعامل وقائل وقابل ہیں ائمہ معتمدین نے اسے حرام نہ فرمایا بلکہ بلاشبہہ مستحب ومستحسن ٹھہرایا۔ علامہعــــــہ جلیل الشان علی بن برہان الدین حلبی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ نے سیرت مبارکہ انسان العیون میں تصریح فرمائی کہ یہ قیام بدعت حسنہ ہے۔اورارشاد فرماتے ہیں:
|
قد وجدالقیام عند ذکر اسمہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من عالم الامۃ ومقتدی دینًا وورعاً تقی الدین سبکی رحمۃ اﷲ تعالٰی وتابعہ علٰی ذٰلک مشائخ الاسلام فی عصرہ فقد حکی بعضھم ان الامام السبکی اجتمع عندہ جمع کثیر من علماء عصرہ فانشد فیہ قول الصرصری |
بیشک وقت ذکرنام پاک سیدالانام علیہ افضل الصلوٰۃ والسلام قیام کرنا امام تقی الملۃ والدین سبکی رحمہ اﷲ تعالٰی سے پایاگیا جوامت مرحومہ کے عالم اوردین وتقوٰی میں اماموں کے امام ہیں اور اس قیام پران کے معاصرین ائمہ کرام مشائخ الاسلام نے ان کی متابعت کی بعض علماء یعنی انہیں امام اجل کے صاحبزادے امام شیخ الاسلام ابونصرعبدالوہاب ابن ابی الحسن تقی الملۃ والدین سبکی نے طبقات کبرٰی میں نقل فرمایا کہ امام سبکی کے حضورایک جماعت |
عــــــہ: کتب علماء سے قیام کاثبوت۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع