دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

درمختارمیں ہے:

یندب ذکر الخلفاء الراشدین و العمّین۔[1]

خطبہ میں چاروں خلفاء کرام اوردونوں عم کریم سیدالانام علیہ الصلوٰۃ والسلام کاذکرفرمانا مستحب ہے۔

اورحضرت شیخ مجددالف ثانی صاحب نے توایك خطیب پراپنے مکتوبات میں اس لئے کہ اس نے ایك خطبہ میں خلفاء کرام کا ذکرنہ کیاتھا سخت نکیرفرمائی اور اسے خبیث تك لکھا۔اذان کے بعد حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پرصلاۃ وسلام عرض کرنا جس طرح حرمین طیبین میں رائج ہے۔درمختارمیں فرمایا:

التسلیم بعدالاذان حدث فی ربیع الاٰخر سنۃ سبع مائۃ واحدی وثمانین فی عشاء لیلۃ الاثنین ثم یوم الجمعۃ ثم بعد عشر سنین حدث فی الکل الاالمغرب ثم فیھا مرتین وھو بدعۃ حسنۃ۔[2]

اذان کے بعد صلوٰۃ بھیجنا ربیع الآخر ۷۸۱ھ؁ کی عشاء شب دوشنبہ میں حادث ہواپھر اذان جمعہ کے بعد بھی صلوٰۃ کہی گئی پھر دس برس بعد مغرب کے سواسب اذانوں کے بعدپھرمغرب میں بھی دوبارکہنی شروع ہوئی اوریہ ان نوپیدا باتوں سے ہے جو شرعًا مستحب ہیں۔

کتب میں اس کے صدہا نظائرملیں گے اسی وقت کے علماء معتمدین سے ان کے جزئیہ کی تصریح مل سکتی ہے مجلس میلاد مبارك و قیام کوجاری ہوئے بھی صدہاسال ہوئے مگر صحابہ وتابعین وائمہ مجتہدین کے کلام میں ان کے نام کی تصریح مانگنی اسی جنون پر مبنی ہوگئی ان پرانہیں علماء کرام کی تصریحات سے استناد ہوگا جن کے زمانہ میں ان کاوجودتھا جیسے مجلس مبارك کے لئے امام حافظ الشان ابن حجر عسقلانی وامام خاتم الحفّاظ جلال الدین سیوطی وامام خطیب احمدقسطلانی وغیرہم اکابررحمہم اﷲ تعالٰی جن کے نام وکلام کی تصریح باربارکردی گئی۔یونہی مسئلہ قیام میں ان علماء کرام کی سندلی جائے جن کاذکرشریف آیا ہے وباﷲ التوفیق بحمداﷲ تعالٰی موافقین اہل حق وانصاف ودین کے لئے یہ کافی ہوگا۔رہامخالفین کا نہ ماننا ان کی پروا کیا۔وہ اورہی کسے مانتے ہیں کہ ان علماء کرام کومانیں ان کے غیرمقلدین توعلانیہ امام اعظم وجملہ ائمہ دین پرمنہ آتے اوراپنے مہمل افہام واوہام کے آگے ان کے اجتہادات عالیہ کو باطل بتاتے اوران کے ماننے والوں کومعاذاﷲ مشرگ گمراہ بتاتے ہیں، جو ان میں بظاہر نام تقلید


 

 



[1] درمختار کتاب الصلوٰۃ باب الجمعہ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۱۱

[2] درمختار کتاب الصلوٰۃ باب الجمعہ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن