30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حوادث غیرمتناہی ہیں احادیث میں ہرجزئیہ کے لئے نام بنام تصریح احکام اگر فرمائی بھی جاتی ان کا حفظ وضبط نامقدور ہوتا پھرمدارج عالیہ مجتہدان امت کے لئے ان کے اجتہاد پررکھے گئے وہ نہ ملتے نیز اختلافات ائمہ کی رحمت ووسعت نصیب نہ ہوتی۔ لہٰذا حدیث نے بھی جزئیات معدودہ سے کلیات حاویہ مسائل نامحدودہ کی طرف استعارہ فرمایا اس کی تفصیل وتفریع وتاصیل مجتہدین کرام نے فرمائی اور احاطہ فــــــ تصریح نامتناہی کے تعذرنے یہاں بھی حاجت ایضاح مشکل وتفصیل مجمل وتقیید مرسل باقی رکھی جو قرنًا فقرنًا طبقۃً فطبقۃً مشائخ کرام وعلمائے اعلام کرتے چلے آئے ہرزمانہ کے حوادث تازہ احکام اس زمانے کے علماء کرام، حاملان فقہ و حامیان اسلام نے بیان فرمائے اوریہ سب اپنی اصل ہی کی طرف راجع ہوئے اورہوتے رہیں گے حتی یاتی امر اﷲ وھم علٰی ذٰلک(یہاں تك کہ اﷲ تعالٰی اپناامرلے آئے اور وہ لوگ اسی حال پرہوں۔ت)درمختارمیں ہے:
|
ولایخلوا الوجود عمن یمیز ھذا حقیقۃ لاظنا وعلٰی من لم یمیزان یرجع لمن یمیز لبرائۃ ذمتہ[1]۔ |
زمانہ ان لوگوں سے خالی نہ ہوگا جویقینی طورپرنہ محض گمان سے اس کی تمیزرکھیں اورجسے اس کی تمیزنہ ہو اس پرواجب ہے کہ تمیز والے کی طرف رجوع کرے کہ بری الذمہ ہو۔(ت) |
ردالمحتارمیں ہے:
|
جزم بذٰلك اخذ امما رواہ البخاری من قولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لاتزال طائفۃ من امتی ظاھرین علی الحق حتی یاتی امراﷲ قولہ وعلٰی من لم یمیز عبر بعلی المفیدۃ للوجوب للامربہ فی قولہ تعالٰی فاسئلوا اھل الذکر |
شارح علامہ نے اس پرجز فرمایا اس حدیث سے لےکرجوصحیح بخاری میں ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:ہمیشہ میری امت کا ایك گروہ غلبہ کے ساتھ حق پررہے گا یہاں تك کہ حکم الٰہی آئے، اورجسے اس کی تمیز نہ ہو اس پر علماء کی طرف رجوع لانے کو اس لئے |
[1] الدرالمختار مقدمۃ الکتاب مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۵
ف:حوادث کاپیداہوتے رہنا اوران کے احکام کا۔اورایك یہ کہ جوہربات پرکہے صحابہ تابعین کی سندلاؤ۔یاامام ابوحنیفہ کا قول دکھاؤ، وہ مجنون ہے یاگمراہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع