30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الحمدﷲ ہماری شریعت مطہرہ کاکوئی حکم قرآن عظیم سے باہرنہیں، امیرالمومنین فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:حسبنا کتاب اﷲ[1]۔(ہمیں قرآن عظیم بس ہے)
مگرقرآنعــــــہ عظیم کاپوراسمجھنا اورہرجزئیہ کاصریح اس سے نکال لیناعام کونامقدور ہے اس لئے قرآن کریم نے دومبارك قانون ہمیں عطافرمائے:اوّل:
|
"وَمَاۤ اٰتٰىکُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوۡہُ ۚ"[2] |
جوکچھ رسول تمہیں دیں وہ لو اور جس سے منع فرمائیں باز رہو۔ |
اقول:(میں کہتاہوں۔ت)لوصیغہ امرکاہے اورامروجوب کے لئے ہے توپہلی قسم واجبات شرعیہ ہوئی اورباز رہو نہی ہے اور نہی منع فرمانا ہے یہ دوسری قسم ممنوعات شرعیہ ہوئی۔حاصل یہ کہ اگرچہ قرآن مجید میں سب کچھ ہے:
|
"وَ نَزَّلْنَا عَلَیۡکَ الْکِتٰبَ تِبْیٰنًا لِّکُلِّ شَیۡءٍ"[3] |
اے محبوب ہم نے تم پریہ کتاب اتاری جس میں ہرشیئ ہرچیز ہرموجود کاروشن بیان ہے۔ |
مگرامت اسے بے نبی کے سمجھائے نہیں سمجھ سکتی ولہٰذا فرمایا:
|
"وَ اَنۡزَلْنَاۤ اِلَیۡکَ الذِّکْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیۡہِمْ"[4] |
اے محبوب ہم نے تم پریہ قرآن مجید اتاراکہ تم لوگوں کے لئے بیان فرمادو جوکچھ ان کی طرف اُتراہے۔ |
یعنی اے محبوب! تم پرتو قرآن حمید نے ہرچیزروشن فرمادی اس میں جس قدر امت کے بتانے کو ہے وہ تم ان پر روشن فرمادو، لہٰذا آیۃ کریمہ اولٰی میں نزلنا علیك فرمایا جوخاص حضور کی نسبت ہے اور آیۃ کریمہ ثانیہ میں مانزّل الیھم فرمایا جو نسبت بہ امت ہے۔دوم:
|
"فَسْـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکْرِ |
علم والوں سے پوچھو جوتمہیں |
عــــــہ:قرآن امام حدیث ہے، حدیث امام مجتہدین، مجتہدین امام علما، علماء امام عوام الناس۔اس سلسلہ کاتوڑنا گمراہ کاکام۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع