30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
انہ کان یأتی قبورالشھداء علٰی رأس کل حول فیقول سلٰم علیکم بماصبرتم فنعم عقبی الدار[1]۔فقط |
اختتام پرشہیدوں کی قبروں پرتشریف لاتے اور یوں فرماتے: سلامتی ہوتم پرتمہارے صبر کا بدلہ توپچھلا گھر کیاہی خوب ملا۔(ت) |
مسئلہ ۲۶۲: ازشاہجہان پور بازارسبزی منڈی مرسلہ محمدامین تاجر ۹جمادی الاولٰی ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ تقسیم قرآن شریف برائے فیض پیرائے حضرت عثمان رضی اﷲ تعالٰی عنہ تیس پارہ پرہے، کوئی پارہ سورت سے شروع ہوااور کوئی رکوع سے اورکوئی درمیان رکوع سے، اورکوئی پارہ بڑاہے کوئی چھوٹا، اس کے واسطے کوئی قاعدہ ہے جس کی رعایت ہرپارہ میں ہے یابلارعایت قاعدہ کلیہ مقرر کردی ہے؟ الحمدکوپارہ اول سے علیحدہ رکھاہے اور ربما سے ایك آیت چھوڑدی شروع سورت سے اس کا سراورجوکچھ اوراس میں مرعی ہے حضورہی بیان فرماسکتے ہیں اورہم جہلا کی تسکین حضورپرنورہی کے قلم سے ہوسکتی ہے۔
الجواب:
پاروں پرتقسیم امیرالمومنین عثمان غنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے نہ کی نہ کسی صحابی نہ کسی تابعی نے۔معلوم نہیں اس کی ابتدا کس نے کی، یہ بہت حادث ہے، ظاہرایسامعلوم ہوتاہے کہ جس شخص نے اس کی ابتداء کی اس نے اپنے پاس کے مصحف شریف کو تیس حصوں پرکہ باعتبارعدداوراق مساوی تھے تقسیم کرلیا اوریہ تقسیم ان ان مواقع پرآکے واقع ہوئی، اوریہی ان بلاد میں رائج ہوگئی،سب جگہ اس پراتفاق بھی نہیں بلکہ شام وغیرہ کی تقسیم اس سے کچھ مختلف ہے۔بہرحال یہ کچھ ضروری بات نہیں نہ اس کے ماننے میں حرج۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۶۳: ازبارکپور محلہ مرغی محال متصل کنجڑا م حال مرسلہ حافظ محمد جعفر پیش امام ۱۰/شعبان ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کلام مجید بااعراب خداوندکریم کی طرف سے رسول مقبول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر نازل ہوا کرتاتھا یااعراب بعد رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے درست کیاگیا؟
الجواب:
حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پرقرآن عظیم کی عبارت کریمہ نازل ہوئی عبارت میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع