30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جگہ"فَاَخَذَتْکُمُ الصّٰعِقَۃُ"[1](توتم کو صاعقہ نے پکڑا۔ت)فرمایا صاعقہ کے معنی میں بھی اسی دلیل سے یہی کڑکڑانا ہوگا بلکہ جہاں جہاں قرآن عظیم نے اقوال کفارپرنار یاحمیم یاغساق وغیرہا کاذکرفرمایاہے ان سب کے معنی میں یہی کڑکڑانا آئے گا کہ یہی اس عذاب کاسبب ہوا ایسی بات علم تو علم عقل سے بعیدہے۔وھوسبحٰنہ وتعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۶۱:ازاحمد آباد گجرات دکن محلہ جمالپور مرسلہ مولوی عبدالرحیم صاحب ۱۵/رجب ۱۳۳۶ھ
|
اخرج محمد بن جریر الطبری عن محمد بن ابراھیم قال کان النبی یأتی قبور الشھداء علی رأس کل حول فیقول سلام علیکم بما صبرتم فنعم عقبی الدار وابوبکر وعمر وعثمٰن۔ |
محمدبن جریرطبری نے محمدبن ابراہیم سے تخریج کی کہ نبی اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہرسال کے اختتام پرشہداء کی قبروں پرتشریف لاتے اوریوں فرماتے:سلامتی ہوتم پر تمہارے صبرکا بدلہ توپچھلا گھرکیاہی خوب ملا۔اسی طرح ابو بکر، عمراورعثمان رضی اﷲ تعالٰی عنہم بھی کرتے تھے۔ (ت) |
یہ روایت تفسیرابن جریر میں اور تفسیردرمنثور میں اور تفسیرکبیرمیں کس آیت کی تفسیر میں ہے؟
الجواب:
درمنثور جلد۴صفحہ۵۸:
|
اخرج ابن المنذر وابن مردویہ عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کان یأتی اُحد اکل عام فاذا تفوہ الشعب سلم علی قبور الشھداء فقال سلٰم علیکم بماصبرتم فنعم عقبی الدار |
ابن منذر اورابن مردویہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما نے سیدنا حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے تخریج کی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہرسال اُحد میں تشریف لاتے تھے۔جب گھاٹی کی فراخی میں داخل ہوتے تو قبورشہداء پرسلام کہتے ہوئے یوں فرماتے:سلامتی ہو تم پرتمہارے صبرکابدلہ توپچھلا گھرکیاہی خوب ملا۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع