دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

مسئلہ ۲۵۹:          ازملك بنگال ضلع فریدپور موضع پٹورا کاندے                               مرسلہ شمس الدین صاحب

قرآن پاك میں "ثُمَّ لَا یَمُوۡتُ فِیۡہَا وَ لَا یَحْیٰی ﴿ؕ۱۳"[1] (نہ اس میں جئیں گے اور نہ مریں گے۔ت)اہل نار کی حالت لکھی ہے حالانکہ انسان کوحیات یاممات کاہونا ضروری ہے، پس بعد اثبات وجود کے ارتفاع نقیضین کیونکر جائزہوسکتاہے؟

الجواب:

قرآن عظیم محاورہ عرب پراُتراہے،

قال اﷲ تعالٰی"فَوَ رَبِّ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِنَّہٗ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَاۤ اَنَّکُمْ تَنۡطِقُوۡنَ ﴿٪۲۳"[2]

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:توآسمان اور زمین کے رب کی قسم بیشك یہ قرآن حق ہے ویسی ہی زبان میں جوتم بولتے ہو۔(ت)

اورعرب بلکہ تمام عرب وعجم کامحاورہ ہے کہ ایسی کرب شدید ومصیبت مدید کی زندگی کویوں ہی کہتے ہیں کہ نہ جیتے ہیں نہ مرتے ہیں نہ زندوں میں نہ مردوں میں، لاحیی فیرجی ولامیت فیرثی(نہ زندہ ہے کہ امیدرکھی جائے اورنہ مردہ ہے کہ مرثیہ کہا جائے۔ت)اس کابیان دوسری آیت کریمہ میں ہے کہ:

"یَاۡتِیۡہِ الْمَوْتُ مِنۡ کُلِّ مَکَانٍ وَّمَا ہُوَ بِمَیِّتٍ ؕ"[3]

اسے ہرطرف سے موت آئے گی اورمرے گانہیں۔

یاتیہ الموت من کل مکان یہ"لایحٰیی"اور ماھو بمیت یہ"لایموت فیھا"ہوا، اورموت وحیات نقیضین نہیں کہ انسان نہ موت ہے نہ حیات، بلکہ ان میں تقابل تضادہے اگرموت وجودی ہے اورعدم ومبلکہ اگرعدمی۔

والاول ھو الصحیح عندی الظاھر قولہ تعالٰی "خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوۃَ"[4] والحدیث

اوراول ہی میرے نزدیك صحیح ہے اﷲ تعالٰی کے ظاہرفرمان کی وجہ سے کہ اس نے موت اور

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۰/ ۷۴ و۸۷/ ۱۳

[2] القرآن الکریم ۵۱/ ۲۳

[3] القرآن الکریم ۱۴/ ۱۷

[4] القرآن الکریم ۶۷/ ۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن