دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 26 | فتاوی رضویہ جلد ۲۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۶

پاك باندی ستھری کنواری پاکیزہ بتول مریم پرایك بڑھئی کی جوروہونے کی تہمت لگائیں، پھرخاوند کی حیات خاوند کی موجودگی میں بی بی کے جوبچہ ہو اسے دوسرے کاگائیں، خداکابیٹا ٹھہراکر ادھر کافروں کے ہاتھ سے سولی دلوائیں، ادھرآپ اس کے خون کے پیاسے لوٹیوں کے بھوکے روٹی کواس کاگوشت بناکردَردَر چبائیں، شراب ناپاك کو اس پاك معصوم کاخون ٹھہراکر غٹ غٹ چڑھائیں، دنیا یوں گزری ادھر موت کے بعد کفارکو اسے بھینٹ کابکرابناکرجہنم بھجوائیں، لعنتی کہیں ملعون بنائیں، اے سبحان اﷲ اچھا خداجسے سولی دی جائے، عجب خدا جسے دوزخ جلائے۔طرفہ خدا جس پرلعنت آئے جوبکرا بناکربھینٹ دیاجائے، اے سبحان اﷲ باپ کی خدائی اوربیٹے کوسولی، باپ خدا بیٹا کس کھیت کی مولی، باپ کی جہنم کوبیٹے ہی سے لاگ، سرکشوں کوچھٹی بے گناہ پرآگ، امتی ناجی رسول ملعون، معبودپرلعنت بندے مامون۔تف تف وہ بندے جواپنے ہی خدا کاخون چکھیں، اسی کے گوشت پردانت رکھیں، اف اف وہ گندے جوانبیاء ورسل پروہ الزام لگائیں کہ بھنگی چماربھی جن سے گھن کھائیں، سخت فحش بیہودہ کلام گھڑیں اورکلام الٰہی ٹھہراکر پڑھیں، زِہ زِہ بندگی خَہ خَہ بندگی خَہ خَہ تعظیم، پَہ پَہ تہـذیب قَہ قَہ تعلیم(مثال کے لئے دیکھو بائبل پرانا عہدنامہ یسعیاہ نبی کی کتاب باب ۲۳ ورس عــــــہ۱ ۱۵ تا۱۸)خداکامعاذاﷲ زناکی خرچی کومقدس ٹھہرانا اوراپنے مقربوں کے لئے اسے چن رکھاکہ کھائیں اورمستائیں۔ایضًا کتاب پیدائیش باب ۱۹ ورس عــــــہ۲ ۳۰تا ۳۸ سیدنا لوط علیہ الصلوٰۃ والسلام کامعاذاﷲ اپنی دختروں سے  

عــــــہ۱: وہ عبارت یہ ہے(۱۵)اس دن ایساہوگا کہ صورکسی بادشاہ ایام کے مطابق ستربرس تك فراموش ہوجائیں گی،اورستربرس کے پیچھے صورکوچھنال کے مانندگیت گانے کی نوبت ہوگی۔(۱۶)اوچھنال جوکہ فراموش ہوگئی ہے بربط اٹھالے اورشہرمیں پھراکر تارکوخوب چھیڑ اوربہت سی غزلیں گا تاکہ تجھے یاد کریں(۱۷)کیونکہ ستربرس کے بعد ایساہوگا کہ خداوند صورکی خبرلینے آئے گا اورپھروہ خرچی کے لئے جائے گی اورروئے زمین کی ساری مملکتوں سے زناکرے گی(۱۸)لیکن اس کی تجارت اوراس کی خرچی خداوند کے لئے مقدس ہوگی اس کامال ذخیرہ نہ کیاجائے گا اوررکھ چھوڑاجائے گا بلکہ اس کی تجارت کاحاصل ان کے لئے ہوگا جو خداوند کے حضوررہتے ہیں کہ کھا کے سیرہوں اور نفیس پوشاك پہنیں۔

عــــــہ۲:(۳۰)اپنی دونوں بیٹیوں سمیت پہاڑ پرجارہا(۳۱)پہلوٹھی نے چھوٹی سے کہا(۳۲)آؤہم باپ کومے پلائیں اوراس سے ہم بسترہوں(۳۳)پہلوٹھی اندرگئی اوراپنے باپ سے ہم بسترہوئی۔ (باقی برصٖفحہ آئندہ)


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن