30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور جب کچھ نہیں تو کس ملعون بناء پرفرمان شاہی کی تکذیب کرتااورقہرجبّار قہار سے نہیں ڈرتاہے۔ہاں ہاں یہ پادری معترض اس اندھے سے بھی بہت بدترحالت میں ہے اندھافقیر اوروہ بادشاہ کبیردونوں ان باتوں میں کانٹے کی تول برابرہیں کہ دونوں مالك بالذات نہیں، دونوں مالك حقیقی نہیں، دونوں کی ملك مجازی حادث، دونوں کی ملك فانی زائل، دونوں حقیقت میں نرے محتاج، دونوں بے شمار خزانوں کے مجازًا بھی مالك نہیں، پھراس کوڑی کواس کے خزائن سے ایك نسبت ضرورکہ دونوں محدود اورہرمتناہی کودوسری متناہی سے کچھ نسبت ضروردے سکتے ہیں اگرچہ نسبت نما میں ہزارصفرلگا، بخلاف علم حقیقی خالق و علم اسمی مخلوق جن میں اصلًا کوئی تناسب ہی نہیں وہ ذاتی یہ عطائی، وہ غنی یہ محتاج، وہ ازلی یہ حادث، وہ ابدی یہ فانی، وہ واجب یہ ممکن، وہ ثابت یہ متغیر، وہ کامل یہ ناقص، وہ محیط یہ قاصر، وہ ازلًا ابدًا نامتناہی درنامتناہی درنامتناہی، یہ ہمیشہ ہروقت معدودو محدود، پھرمتناہی کونامتناہی سے کوئی نسبت بتاہی نہیں سکتے کہ یہ اس کافلاں حصہ ہے، بھلا اس اندھے کو توہرعاقل مجنون کہتاان اندھوں کوکیاکہاجائے، یہ تومجنون سے بھی کئی لاکھ درجے بدترہوئے، اوراندھے پن میں بھی اس سے کہیں بڑھ کر، اس کی آنکھیں توباقی ہیں اگرچہ بے نورہیں، یہاں آنکھوں کانشان تك نہیں، ہاں ہاں کون سی آنکھیں، یہ دوچتلی کوڑیاں نہیں جو خرو خوك سب کے منہ پرلگی ہوتی ہیں بلکہ ھیئے کی، جنہیں قرآن عظیم میں فرماتاہے:
|
"فَاِنَّہَا لَا تَعْمَی الْاَبْصٰرُ وَلٰکِنۡ تَعْمَی الْقُلُوۡبُ الَّتِیۡ فِی الصُّدُوۡرِ ﴿۴۶﴾"[1] |
توہے یوں کہ ان کافروں کی آنکھیں اندھی نہیں وہ دل اندھے ہیں جوسینوں میں ہیں۔ |
والعیاذباﷲ رب العٰلمین ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم۔خیرکسی کافرسے کیاشکایت مجھے تو ان ناسمجھ مسلمانوں سے تعجب آتاہے جومہمل وبے معنے شکوك واہیہ سن کرمتحیرہوتے ہیں، سبحان اﷲ اﷲ اﷲاﷲ کہاں اﷲ رب السمٰوٰت والارض عالم الغیب والشہادہ سبحٰنہ وتعالٰی اورکہاں کوئی بے تمیز بونگاہیولی ہبنقہ ناپاك ناشتہ کھڑے ہوکر مُوتنے والا ع
ببیں کہ ازکہ بریدی وباکہ پیوستی
(دیکھا کہ تونے کس سے قطع تعلق کیا اورکس کے ساتھ منسلك ہواہے۔ت)
خداراانصاف، وہ عقل کے دشمن، دین کے رہزن، جنم کے کودن کہ ایك اورتین میں فرق نہ جانیں، ایك خدا کے تین مانیں، پھر ان تینوں کوایك ہی جانیں، بے مثل بے کفو کے لئے جوروبتائیں، بیٹا ٹھہرائیں، اس کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع